آئی پی ایل میچوں میں سٹے بازی کے الزامات عائد ہونے سے بالی ووڈ اداکار ارباز خان مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ ممبئی واقع تھانے کے کرائم برانچ آفس میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ارباز خان اپنے بھائی سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ تقریباً 11 بجے کرائم برانچ آفس پہنچے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ارباز خان نے سٹے بازی کا اعتراف کر لیا ہے اور گزشتہ سال آئی پی ایل میچوں کے دوران تقریباً تین کروڑ کا نقصان ہونے کی بات بھی قبول کر لی ہے۔
Published: undefined
انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے قریبی سٹہ باز سونو جالان نے پولس پوچھ تاچھ کے دوران ارباز خان کا نام لیا تھا جس کے بعد ممبئی کی کرائم برانچ نے ارباز خان کو سمن بھیجا تھا۔ ممبئی کے اینٹی کرپشن سیل نے ارباز سے پولس اسٹیشن میں آکر اپنا بیان درج کرانے کے لئے کہا تھا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق ارباز خان نے اس سال بھی آئی پی ایل میں 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کا سٹہ لگایا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں اس سال کافی نقصان ہوا ہے۔ پچھلے سال ارباز نے 40 لاکھ روپے کا سٹہ لگایا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اینٹی کرپشن سیل نے آئی پی ایل میچ کے دوران سٹہ بازی کے معاملہ میں تین سٹے بازوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان سے پوچھ تاچھ کے دوران سٹے باز سونو جالان کا نام سامنے آیا تھا جسے بعد میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سونو جالان نے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا کہ بالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات الگ الگ ناموں سے سٹہ بازی میں پیسہ لگاتی ہیں۔ اس میں ارباز خان کا نام بھی سامنے آیا، نام سامنے آنے کے بعد پولس نے پوچھ تاچھ کے لئے ارباز کو سمن بھیجا ہے۔ واضح رہے سوشل میڈیا پر ارباز خان کی کئی تصاویر سونو جالان کے ساتھ سامنے آئی ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق سونو جالان نے بالی وڈ کی کئی معروف شخصیات کا پیسہ آئی پی ایل میں الگ الگ ناموں سے لگایا تھا اور کافی منافع بھی کمایا تھا۔ بالی ووڈ کی کچھ شخصیات کو سونو بلیک میل کر ان کا پردہ فاش کرنے کی دھمکی بھی دے رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق ارباز نے بھی سونو کے ذریعہ سٹہ بازی میں پیسہ لگایا تھا اور کروڑو روپے ہار گئے تھے اب سونو ان پیسوں کی وصولی کے لئے ارباز کو مستقل بلیک میل کر رہا تھا۔پولس کے مطابق سٹہ باز سونو جالان داؤد گروہ کا قریبی ہے اور وہ پاکستان و سعودی عرب میں رہ کر کرکٹ میں سٹہ بازی کرتا ہے۔ پولس نے اسے کلیان کورٹ سےا س وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اسی کیس کے سلسلے میں ایک ملزم سے ملنے آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سونو نے ملاڈ میں دو کرکٹ میچ فکس کئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ سونو جالان کا سٹہ بازی سے سالانہ ٹرن اوور سو کروڑ کا ہے اور اس کے سٹے بازی کا جال کئی ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined