ممبئی: میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ایک بلاگ کے ذریعے ٹریفک کے درمیان گلاب بیچنے والی ایک لڑکی کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے جذباتی الفاظ میں پوری کہانی بیان کی۔ امیتابھ نے اپنے بلاگ پر لکھا کہ کس طرح ایک چھوٹی سی لڑکی شدید بارش میں ٹریفک کے درمیان اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے پھول بیچ رہی تھی۔ اداکار نے بتایا کہ کس طرح مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے غریب لڑکی بیچ روڈ پر اپنے معصوم چہرے کے ساتھ گلاب بیچ رہی تھی۔
Published: undefined
امیتابھ نے کہا ’’میں کافی دیر سے لڑکی کو دیکھ رہا تھا کہ وہ کس طرح گاڑیوں کی کھڑکی کے قریب جا کر پھول خریدنے کو کہہ رہی تھی۔ بہت کوششوں کے بعد بھی کسی گاڑی نے بچے سے پھول نہیں لیے۔ میں کافی دیر سے یہ منظر دیکھ رہا ہوں۔‘‘ اداکار نے کہا کہ میں نے اس لڑکی کو اپنے پاس بلایا اور گلاب کی قیمت پوچھے بغیر لڑکی کو پیسے دیئے اور اس سے گلاب لے لیے۔
Published: undefined
اس پورے واقعے کو جذباتی الفاظ میں بیان کرتے ہوئے امیتابھ نے لکھا ’’میرے پاس اس بلاگ پر کہنے کے لیے مزید کچھ نہیں ہے، لیکن اس لڑکی کا چہرہ یاد ہے جو کئی لوگوں کا پیٹ پالنے کے لیے محنت کر رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined