بالی ووڈ

امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کا کٹ گیا چالان، بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل پر سواری کرنے کی ملی سزا

رواں ہفتہ کے شروع میں امیتابھ اور انوشکا کی الگ الگ ایسی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں نہ ہی دونوں اداکاروں نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور نہ ہی موٹر سائیکل چلانے والوں نے ہیلمٹ پہنا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>امیتابھ اور انوشکا شرما، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

امیتابھ اور انوشکا شرما، تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ انوشکا شرما کا چالان کاٹ دیا ہے۔ یہ چالان اس لیے کاٹا گیا ہے کیونکہ گزشتہ دونوں ہی مشہور ہستیوں نے الگ الگ دوپہیہ گاڑیوں پر بغیر ہیلمٹ کے سواری کی تھی۔ امیتابھ اور انوشکا کا چالان کاٹ کر ممبئی پولیس نے یہ بھی صاف کر دیا ہے کہ چاہے کوئی بھی مشہور ہستی ہو، قانون سبھی کے لیے برابر ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت بغیر ہیلمٹ پہنے دوپہیہ گاڑیوں کو چلانا یا پھر اس کی سواری کرنا ایک جرم ہے۔ رواں ہفتہ کے شروع میں امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کی الگ الگ ایسی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں نہ ہی دونوں اداکاروں نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور نہ ہی موٹر سائیکل چلانے والوں نے ہیلمٹ پہنا تھا۔ تصویروں کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال اٹھایا تھا کہ کیا مشہور ہستیوں کو قانون سے چھوٹ ملی ہوئی ہے؟

Published: undefined

گزشتہ روز ممبئی پولیس نے کہا تھا کہ دونوں ہی اداکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اور آج یعنی 17 مئی کو پولیس نے اعلان کیا کہ دونوں کا چالان کاٹ دیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے کہا کہ ’’امیتابھ اور انوشکا دونوں پر ان کے بائک رائیڈرس کے ذریعہ سے ممبئی کی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ بائک چلانے کے لیے جرمانہ لگایا گیا ہے۔‘‘ ممبئی ٹریفک پولیس نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر دونوں کو جاری کیے گئے چالانوں کی کاپیاں بھی شیئر کی ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جس رائیڈر کے ساتھ انوشکا شرما کی تصویر تھی، اس کا چالان 10 ہزار 500 روپے کا کاٹا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 129/194(D)، دفعہ 5/180 اور دفعہ 3(1)181 کے تحت چالان جاری کیا گیا ہے۔ دوسری طرف امیتابھ بچن نے جس گاڑی پر سواری کی تھی اس کے لیے 1000 روپے کا چالان کاٹا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ چالان موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 129/194(D) کے تحت کاٹا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined