اکشے کمار ، اصل نام راجیو بھاٹیہ ، کی پیدائش 9 ستمبر 1967 کو پنجا ب کے امرتسر میں ایک متوسط گھرانے میں ہوئی تھی۔ اکشے کا بچپن دہلی میں گزرا۔ پڑھائی پوری کرنے کے بعد اکشے بینکاک چلے گئے اور وہاں شیف کا کام کرنے لگے۔ اس دوران وہ وہاں مارشل آرٹ سیکھتے رہے۔
Published: undefined
بینکاک سے لوٹنے کے بعد اکشے کمار ممبئی آگئے اور مارشل آرٹ ٹرینر کے طور پر کام کرنے لگے۔ اسی دوران اکشے کی ملاقات فلم ہدایت کار پرمود چکرورتی سے ہوئی ۔ انہوں نے اکشے کو فلم دیدار میں کام کرنے کی پیش کش کی۔ حالانکہ اس سے پہلے ان کی فلم سوگندھ ریلیز ہوگئی تھی۔
Published: undefined
دریں اثنا عباس مستان کی نظر اکشے کمار پر پڑی۔ انہوں نے اپنی فلم کھلاڑی میں جو 1992 میں ریلیز ہوئی تھی ، کام کرنے کا موقع دیا۔ سسپنس اور رومانس سے بھرپور یہ فلم باکس آف پر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے بعد اکشے نے فلم انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے شروع کردیئے۔
Published: undefined
اس فلم کے بعد اکشے فلم کی کھلاڑی کے نام سے کئی فلمیں ریلیز ہوئیں۔ سال 1994 اکشے کمار کے کیرئیر کے لئے بہت اہم ثابت ہوا ان کی کئی فلمیں ہٹ رہیں۔ 1997 میں فلم دل تو پاگل ہے سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ 2002 کی فلم ہیرا پھیر ی اکشے کمار کی سپر ہٹ اور اہم فلم تھی۔ سال 2007 میں اکشے کمار کی ایک اور سپرہٹ فلم نمستے لندن آئی۔ اس کے بعد 2008 میں سنگھ از کنگ بھی کامیابی کی بلندیوں پر پہنچ گئی۔ اس فلم میں اکشے نے ایک مزاحیہ سردار کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم 2008 کی سب سے زیادہ کامیاب فلم شمار کی گئی۔
Published: undefined
اکشے کی جوڑی سنیل شیٹی کے ساتھ بہت پسند کی گئی۔ وہیں ہیروئنوں میں اکشے کےساتھ روینہ ٹنڈن اور قطرینہ کیف کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔ اکشے نے اپنے 32 سالہ فلمی کیرئیر میں 100 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔
Published: undefined
سال 2017 میں اکشے کمار نے کامیابی کی بلندیوں کو چھوا۔ ان کی جانی ایل ایل بی-2 اور ٹوائلیٹ ایک پریم کتھا نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی۔ اکشے کی دیگر فلموں میں پیڈمین ، گولڈ ، مغل، او مائی گاڈ شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined