بالی ووڈ

’دی کشمیر فائلز‘ کے بعد وویک اگنیہوتری کی نئی پیشکش ’کشمیر اَن رپورٹیڈ‘، ٹیزر میں نظر آئے روتے سسکتے لوگ

ٹیزر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویب سیریز ’کشمیر اَن رپورٹیڈ‘ میں کشمیری پنڈتوں کے درد کو ایک بار پھر سے سبھی کے سامنے پیش کرنے کی کوشش ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>وویک اگنیہوتری، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وویک اگنیہوتری، تصویر آئی اے این ایس

 

بالی ووڈ کی متنازعہ فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کے بعد وویک اگنیہوتری ایک بار پھر کشمیری پنڈت کے ایشو پر ہی نیا پروجیکٹ ریلیز کرنے والے ہیں۔ دراصل وویک اگنیہوتری نے فلم ’دی کشمیر فائلس‘ کی فالو اَپ اسٹوری لوگوں کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ویب سیریز ہوگا اور ’کشمیر اَن رپورٹیڈ‘ کے نام سے ریلیز کیا جائے گا۔ اس ویب سیریز کا ٹیزر وویک اگنیہوتری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کیا ہے اور تقریباً ایک منٹ کی اس ویڈیو میں بہت کچھ دکھانے کی کوشش کی ہے۔ ٹیزر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ویب سیریز میں کشمیری پنڈتوں کے درد کو ایک بار پھر سے سبھی کے سامنے پیش کرنے کی کوشش ہوگی۔

Published: undefined

دراصل فلمساز وویک اگنیہوتری اس مرتبہ ’کشمیر اَن رپورٹیڈ‘ کے ذریعہ ان کشمیری پنڈتوں کی کہانی بیان کرتے نظر آئیں گے جو اصل معنوں میں متاثر ہوئے ہیں۔ اس ویب سیریز میں جو لوگ اس درد سے گزرے ہیں وہ خود اپنی آپ بیتی سناتے دکھائی دیں گے۔ ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے وویک اگنیہوتری نے اپنے کیپشن سے بھی سبھی کا دھیان اپنی طرف کھینچا ہے۔ وویک کے کیپشن کے مطابق جن لوگوں نے ’دی کشمیر فائلس‘ پر سوال کھڑے کیے تھے، انھیں ڈائریکٹر نے ہندوستان کا دشمن لکھا ہے۔ اس کے علاوہ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ وہ کشمیر میں ہندوؤں کی نسل کشی کی سچی تصویر سبھی کے سامنے لا رہے ہیں۔

Published: undefined

اس ویب سیریز کے ٹیزر سے پہلے وویک اگنیہوتری نے اس کا ایک پوسٹر بھی ریلیز کیا تھا۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بھی وویک نے یہی کہا تھا کہ وہ ہندوؤں کی نسل کشی کا سچ اس ویب سیریز کے ذریعہ سب کے سامنے لائیں گے۔ یہ ڈاکیومنٹری سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیز کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined