عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ باکس آفس پر ناکام ہو گئی ہے۔ کئی فلم ناقدین نے اس کی کہانی اور اداکاروں کی کارکردگی کو بہترین بتایا، لیکن بائیکاٹ ٹرینڈ کی وجہ سے ’لال سنگھ چڈھا‘ کو زبردست خسارہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ فلم کی ناکامی سے مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان کو بہت مایوسی ہوئی ہے۔ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ وہ اب دو مہینے کا بریک لینا چاہتے ہیں اور امریکہ سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ امریکہ میں ’کوالٹی ٹائم‘ گزارنا چاہتے ہیں، اور ممکن ہے کہ اس دوران ’لال سنگھ چڈھا‘ کو عالمی سطح پر ریلیز کرنے کا بھی منصوبہ تیار کریں۔
Published: undefined
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے پروجیکٹ پر کام شروع کرنے سے پہلے عامر خان خود کو تر و تازہ کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے امریکہ میں کچھ وقت گزارنے کا من بنایا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عامر خان جس اگلے پروجیکٹ پر کام کرنے والے ہیں، وہ بھی ایک بیرون ملکی فلم کا ریمیک ہی بتایا جا رہا ہے۔ یعنی فلم ’فوریسٹ گمپ‘ کے ریمیک ’لال سنگھ چڈھا‘ ناکام ضرور ہو گئی ہے، لیکن اچھی فلموں کے ریمیک میں کام کرنے سے عامر خان خود کو روک نہیں پا رہے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ عامر خان کی اگلی فلم ایک اسپورٹس ڈرامہ ہوگی۔ اس کی ہدایت کاری آر ایس پرسنا کریں گے، جو کہ ’شبھ منگل ساودھان‘ جیسی فلم بنا چکے ہیں۔ ایسی بھی خبریں ہیں کہ یہ فلم 2018 کی اسپینش فلم ’چمپئن‘ کی ہندی ریمیک ہوگی۔ یہ اسپینش فلم 2018 میں آسکر کے لیے بھی نامزد ہوئی تھی، اور اپنے ملک میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined