ممبئی: مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹ نے جمعہ کے روز ان صارفین کے کھاتوں سے بلیو ٹک کو ہٹا دیا جنہوں نے اس کے لیے قیمت ادا نہیں کی ہے۔ متعدد معروف ہستیوں کے ساتھ بگ بی یعنی امیتابھ بچن کا نام بھی ان صارفین کی فہرست میں شامل ہے جو بلیو ٹک سے محروم ہو گئے ہیں۔ امیتابھ بچن جو سوشل میڈیا پر خاصے فعال رہتے ہیں، انہوں نے اپنے بلیو ٹک ہٹائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے دلچسپ ٹوئٹ کیا۔
Published: undefined
امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا ’’اے ٹوئٹر بھیا! سن رہے ہیں؟ اب تو پیسے بھی بھر دیے ہیں ہم... تو او جو نیل کمل ہوت ہے نا، ہمار نام کے آگے، او تو واپس لائی بھیا، تاکہ لوگ جان جائیں کہ ہم ہی ہیں۔ ہاتھ تو جوڑ رہے ہیں ہم، اب کیا گوڑوا بھی جوڑے پڑی کا؟؟‘‘
Published: undefined
امیتابھ بچن کے ٹوئٹ پر ان کے مداحوں نے بھی دلچسپ کمنٹ کیے ہیں۔ ایک نے لکھا ’’ایسا ہے...اب آپ کو لائن میں لگنا پڑے گا اور انتظار کرنا پڑے گا۔ پہلے آپ جہاں کھڑے ہوتے تھے، لائن وہیں سے شروع ہوتی تھی۔‘‘ ایک اور نے لکھا ’’بچن صاحب او انگریز ہو کیہو کے ناہی سونت ہو، دوئی-تین دن تے انتظار کرئی بے کے۔‘‘ ایک اور فین نے کمنٹ کیا ’’کیا کہا جائے بچن صاحب، ایلون مسک کا کیا کیا جائے؟‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، عالیہ بھٹ جیسے کئی بالی ووڈ اسٹارز ان بڑے ناموں میں شامل ہیں جنہوں نے ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا بلیو ٹک کھو دیا ہے۔ ایلون مسک نے پہلے ہی بلا معاوضہ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِکس ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
بلیو سبسکرپشن کی قیمت مختلف ممالک میں مختلف رکھی گئی ہے۔ ہندوستان میں آئی فون اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے ذریعے سبسکرپشن کی قیمت 900 روپے ماہانہ ہے۔ ٹویٹر کی ویب سائٹ پر اس کی قیمت 650 روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔ صارفین ایک مشت سالانہ فیس بھی ادا کر سکتے ہیں، اس کی قیمت تھوڑی سستی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز