کھٹمنڈو: نیپال کی راجدھانی کھٹمنڈو کے سنیما گھروں میں 'آدی پورش' کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کھٹمنڈو کے میئر بالین شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلم آدی پورش میں سیتا کی جائے پیدائش کی غلطی کو درست نہ کیا گیا تو یہاں کسی بھی ہندوستانی فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نیپال فلم یونین نے کھٹمنڈو کے تمام سنیما گھروں پر زور دیا ہے کہ وہ آدی پورش کی نمائش بند کر دیں اور راجدھانی سے باہر کے سینما گھروں میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی اسے ریلیز کیا جائے۔
Published: undefined
کھٹمنڈو کے میئر نے ٹوئٹ کیا کہ 'آدی پورش' میں اس بات کا ذکر ہے کہ 'سیتا ہندوستان کی بیٹی ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس غلطی کو درست نہیں کیا جاتا کسی بھی ہندوستانی فلم کو کھٹمنڈو میٹروپولیٹن سٹی کی حدود میں نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ فلم کی تحریر اور ہدایت کاری اوم راوت نے کی ہے اور اسے ٹی سیریز اور ریٹروفائلز نے پروڈیوس کیا ہے۔ ہندی اور تلگو زبانوں میں بیک وقت شوٹ ہونے والی اس فلم نے ہندوستان میں بھی تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ نیپال کے سنسر بورڈ نے بھی اس وجہ کا حوالہ دیتے ہوئے 'آدی پورش' کی نمائش کی اجازت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
رامائن کے مطابق سیتا کی پیدائش نیپال کے جنک پور میں ہوئی تھی اور رام نے وہیں ان سے شادی کی تھی۔ میئر بالین شاہ کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کی بعض تنظیموں نے بھی فلم کی مخالفت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ جب تک فلم ساز سیتا کی جائے پیدائش کے حوالے سے غلطیوں کو درست نہیں کرتے وہ اس کی نمائش کی اجازت نہیں دیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined