نانا پاٹیکر پر الزام لگاتے ہوئے تنوشری دتا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے انہیں کئی بار ہراساں کرنے کی کوشش کی۔تنوشری نے بتایا کہ میں نے فلمساز اور ہدایت کار کو بھی مطلع کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی ہراسانی معاملے سے متعلق بات کرنے سے ڈرتا ہے جبکہ سب کو اس کے بارے میں علم ہونا چاہیے کیونکہ ایسے لوگ جب کبھی کسی نئی اداکارہ کو دیکھتے ہیں تو وہ بہت کچھ بھول جاتے ہیں۔
اپنے تازہ انٹرویو میں تنو شری دتا نے کہا کہ ان کی فلم ’چاکلیٹ، ڈیپ ڈارک سیکریٹ‘ کے ڈائریکٹر نے ان سے کہا تھا کہ وہ کپڑے اتار کر عرفان خان کے سامنے ڈانس کریں تاکہ انہیں اداکاری میں مدد مل سکے۔ واضح رہے کہ فلم ’چاک لیٹ ‘ 2005 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس میں تنو شری کے علاوہ سنیل شیٹی، عرفان خان اور عمران ہاشمی اہم اداکار تھے۔
Published: undefined
حالانکہ تنوشری نے بتایا کہ عرفان اور سنیل شیٹی ان کی مدد کے لئے آگے آئے اور ڈائریکٹر کی تجویز کی مخالفت کی۔ عرفان نے کہا کہ انہیں اداکاری آتی ہے اور اس طرح کے کسی کام کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ سنیل شیٹی نے بھی ڈائریکٹر سےکہا کہ اگر انہیں کوئی مدد کرنی ہے تو وہ خود سے کریں۔
تنو شری نے اس سے پہلے نانا پاٹیکر پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم ’ہارن او کے پلیز ‘ کے ایک گانے کے دوران نانا پاٹیکر نے انہیں غلط طریقہ سے چھونے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ تنو شری دتا کے ان انکشافات کے بعد کئی بالی ووڈ ہستیاں ان کی حمایت میں آ ئی ہیں۔ ان ہستیوں میں فرحان اختر، سورا بھاسکر اور ریچا چڈھا شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined