بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مہما چودھری آج 13 ستمبر کو اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ مہما چودھری، جن کا اصل نام ریتو چودھری ہے، 1973 میں دارجلنگ میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے دسویں کلاس تک ڈاؤن ہل کرسنگ میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں دارجلنگ کے لوریٹو کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی۔
سال 1990 میں، مہما نے اپنی تعلیم کو ترک کر کے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی اپنے فیشن اشتہارات کی بدولت شہرت حاصل کی۔ ان کا سب سے مشہور اشتہار پیپسی کا تھا، جس میں وہ عامر خان اور ایشوریا رائے کے ساتھ نظر آئیں۔
Published: undefined
مہما چودھری نے میوزک چینلز میں وی جے کے طور پر بھی کام کیا، جس کی بدولت سبھاش گھئی نے انہیں اپنی فلم 'پردیس' میں کردار ادا کرنے کا موقع دیا۔ 1997 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں شاہ رخ خان بھی اہم کردار میں تھے۔ فلم 'پردیس' باکس آفس پر کامیاب رہی اور مہما نے اپنی بہترین اداکاری کے لیے فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔
فلم 'پردیس' کے بعد، مہما نے متعدد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جن میں 'دل کیا کرے'، 'داغ - دی فائر'، 'پیار کوئی کھیل نہیں'، 'دھڑکن'، 'دیوانے'، 'کھلاڑی 420'، 'باغبان'، 'ایل او سی کارگل'، 'ضمیر'، 'کچھ کھٹا کچھ میٹھا'، اور 'سینڈوچ' شامل ہیں۔
Published: undefined
مہما چودھری کو 'پردیس' کے لیے فلم فیئر اور زی سنے کا بہترین ڈیبیو اداکارہ ایوارڈ، 'دھڑکن' کے لیے سنسوئی ایوارڈ کا بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ، اور 'دل کیا کرے' کے لیے فلم فیئر کا بہترین سپورٹنگ اداکارہ ایوارڈ ملا۔
نجی زندگی میں، مہما چودھری کی شادی بزنس مین بابی مکھرجی سے ہوئی تھی، لیکن ان کی شادی زیادہ دیرپا نہ رہی اور دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ مہما کو کینسر کا عارضہ لاحق ہوا تھا، لیکن صحتیابی کے بعد انہوں نے اپنے مرض کی جانکاری اپنے گھروالوں کو نہیں دی اور اپنی بیٹی کی تعلیم پر بھی توجہ دی۔
Published: undefined
نوے کی دہائی میں اپنی خوبصورت مسکراہٹ اور دلکش اداکاری سے لوگوں کے دل جیتنے والی مہما چودھری آج فلمی پردے سے غائب ہیں اور اپنی نجی زندگی میں مصروف ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر، ان کے پرستار ان کی فلمی کامیابیوں اور ذاتی زندگی کے بارے میں یادیں تازہ کرتے ہیں۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined