رانچی: رانچی سول کورٹ نے اداکارہ امیشا پٹیل اور ان کی کمپنی کے بزنس پارٹنر کنال گرومر کو ہدایت کی ہے کہ وہ 27 فروری کو جسمانی طور پر پیش ہوں اور رقم لینے، دھوکہ دہی اور چیک باؤنس کے بعد فلم نہ کرنے کے معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ڈی این شکلا کی عدالت میں سی آر پی سی کی دفعہ 313 کے تحت دونوں ملزمان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ یہ معاملہ سال 2018 کا ہے۔
Published: undefined
رانچی کے فلم پروڈیوسر اجے کمار سنگھ نے امیشا پٹیل کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ امیشا پٹیل نے میوزک بنانے کے نام پر ان سے 2.5 کروڑ روپے لئے تھے۔ پیسے لینے کے بعد بھی انہوں نے میوزک بنانے کی طرف کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ اس کے ساتھ ہی امیشا پٹیل پر فلم ’دیسی میجک‘ بنانے کے نام پر اجے سنگھ سے ڈھائی کروڑ روپے وصول کرنے کا بھی الزام ہے۔
Published: undefined
دونوں کے درمیان معاہدے کے مطابق جب فلم جون 2018 میں ریلیز نہیں ہوئی تو اجے نے امیشا سے رقم کا مطالبہ کیا۔ کافی تاخیر کے بعد اکتوبر 2018 میں 2.5 کروڑ اور 50 لاکھ روپے کے دو چیک دیئے گئے جو باؤنس ہو گئے۔
اس معاملے میں امیشا پٹیل کو حاضر ہونے کے لیے کئی بار سمن جاری کیے گئے، اس کے باوجود وہ خود یا اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں پیش نہیں ہو رہی تھیں۔ وارنٹ جاری ہونے کے بعد انہوں نے گزشتہ سال 19 جون کو سول کورٹ میں سرنڈر کر دیا تھا۔ سماعت کے بعد عدالت نے انہیں 10 ہزار روپے کے دو ضمانتی مچلکوں پر ضمانت دے دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined