بالی ووڈ اداکار عرفان خان کینسر کا علاج لندن میں کرا رہے ہیں اور ان کی حالت بہت اچھی نہیں ہے۔ نیورو اینڈوکرائن نامی کینسر میں مبتلا عرفان خان گزشتہ کئی مہینوں سے لندن میں علاج کرا رہے ہیں۔ وہ اپنی صحت سے متعلق خبریں لگاتار میڈیا کے ذریعہ ہمیں دیتے رہے ہیں اور حال ہی میں عرفان نے میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کافی تفصیل سے بات کی اور اپنی ذہنی حالت کے بارے میں بھی بتایا۔ ایسو سی ایٹیڈ پریس کو دیے گئے اس انٹرویو میں علاج کے دوران کے اپنے تجربات کو بھی انھوں نے شیئر کیا۔
عرفان کے دیے گئے انٹرویو کے مطابق وہ کیموتھیراپی کے تین سیشن مکمل کر چکے ہیں اور چوتھا سیشن چل رہا ہے۔ 3 سیشن کے بعد کینسر اسکین کیا گیا جس کا ریزلٹ مثبت آیا۔ لیکن ابھی دو سیشن ہونا باقی ہے۔ اس کے بعد پھر کینسر اسکین ہوگا جس کے ریزلٹ کے بعد آگے کی صورت حال کا پتہ چل پائے گا۔ عرفان نے کہا کہ ’’فائنل کینسر اسکین کے بعد دیکھتے ہیں اس ریزلٹ سے میرا کیا ہوگا۔‘‘
Published: undefined
عرفات نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا کہ انسان کی زندگی کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ میرا دماغ ہمیشہ مجھے اس بیماری کے بارے میں بتاتا رہتا ہے اور یہ احساس کراتا ہے کہ میں کچھ مہینوں میں یا ایک دو سال میں مر سکتا ہوں۔ یا پھر میں ان سبھی باتوں کو نظر انداز کر اس طرح جی سکتا ہوں جس راستے پر مجھے یہ لے کر جا رہی ہیں۔ یہ زندگی مجھے کئی مواقع دے رہی ہے جسے میں نہیں دیکھ پا رہا تھا کیونکہ میں تاریکی کے درمیان گھوم رہا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز