نئی دہلی: عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا، جس کا کافی انتظار کیا جا رہا تھا وہ سنیماگھروں میں ریلیز ہو چکی ہے۔ اس فلم میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور خان اہم کرداروں میں ہیں۔ تاہم اس فلم نے ہندوستان میں توقعات کے مطابق کاروبار نہیں کیا۔ یہ فلم ہالی ووڈ فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا باضابطہ ریمیک ہے اور پازیٹو ریویو حاصل ہونے کے بعد بھی فلم باکس آفس پر کمال نہیں کر پائی۔ رپورٹ کے مطالب دائیں بازو کے کچھ لوگوں کی طرف سے فلم کا بائیکاٹ کیا گیا تھا، جس کا اس کے کاروبار پر اثر پڑا۔ ہندوستان میں بھلے اس فلم نے بہتر آمدنی نہ کی ہو لیکن بیرون ملک اسے کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق لال سنگھ چڈھا کو انٹرنیشنل مارکٹ میں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس فلم نے بیرون ملک میں آمدنی کے ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس فلم نے عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق عالیہ بھٹ کی گنگو بائی کاٹھیاواڑی سال 2022 میں انٹرنیشنل مارکٹ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔ مگر لال سنگھ چڈھا نے ا00سے پیچھے چھوڑ دیا ہے اور پہلے مقام پر آ گئی ہے۔
Published: undefined
گنگو بائی کاٹھیاواڑی نے انٹرنیشنل بازار میں 7.47 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا وہیں، لال سنگھ چڈھا نے 7.5 ملک ڈالر کا کاروبار کر کے اسے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہیں، ایس اے راجمولی کی ہدیات میں بنی فلم ’آر آر آر‘ نے 20 ملک ڈالر کی کمائی کی تھی۔ خیال رہے کہ لال سنگھ چڈھا نے ہندوستان میں صرف 56 کروڑ روپے کا کاروبار کی ہے۔ فلم کے فلاپ ہونے پر عامر خان حیران ہیں کیونکہ انہوں نے اس کے لئے کافی محنت کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined