مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی آئرہ خان نے اپنے بوائے فرینڈ نوپور شکھرے کے ساتھ 18 نومبر کو باضابطہ ایک تقریب کے دوران سگائی کر لی۔ کچھ ماہ قبل کی ہی بات ہے جب آئرہ کو نوپور نے شادی کے لیے پروپوز کیا تھا۔ اس واقعہ کی ویڈیو آئرہ خان نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھی۔ اب دونوں کی باضابطہ سگائی ہو گئی ہے، اور اس تقریب میں عامر خان کے ساتھ ساتھ ان کا پورا کنبہ بھی شریک ہوا۔
Published: undefined
سگائی تقریب کے بعد سوشل میڈیا پر عامر خان، آئرہ خان، نوپور شکھرے اور ان کے رشتہ داروں کی تصویریں تیزی کے ساتھ سامنے آنے لگیں۔ آئرہ خان نے جہاں سرخ رنگ کا گاؤن پہنا ہے، وہیں نوپور شکھرے نے سیاہ رنگ کا ٹکسیڈو لباس زیب تن کیا ہے۔ عامر خان اس تقریب میں سب کی توجہ اپنی طرف کھینچتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، کیونکہ وہ بڑی سفید داڑھی میں بالکل ہی الگ اور جاذب نظر دکھائی پڑ رہے ہیں۔ عامر خان غالباً پہلی بار اپنے اس انداز میں کیمرے سامنے آئے ہیں۔
Published: undefined
اس تقریب میں عامر خان سفید رنگ کا کرتا پائجامہ پہنے نظر آئے اور اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ فوٹوگرافرس کے کیمرے ان کی طرف سے ہٹ نہیں رہے تھے۔ آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگائے وہ اس تقریب میں شامل ہونے والے لوگوں سے گرمجوشی کے ساتھ مل رہے تھے۔ عامر کی پہلی بیوی اور آئرہ خان کی ماں رینا دتہ بھی بیٹی کی سگائی میں پہنچی تھیں۔ وہ زرد رنگ کی ساڑی زیب تن کیے ہوئے تھیں۔ ان کے علاوہ آئرہ کا بھائی جنید خان، سوتیلی ماں کرن راؤ اور سوتیلا بھائی آزاد راؤ خان نے بھی سگائی تقریب میں شرکت کی۔ آئرہ کی دادی زینت حسین اور پھوپھازاد بھائی عمران خان بھی تقریب میں پیش پیش نظر آئے۔ ساتھ ہی عامر خان کی دونوں بہنیں نکہت اور فرحت بھی آئرہ-نوپور کو نیک خواہشات پیش کرنے کے لیے پہنچی ہوئی تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز