عرب ممالک

اسرائیل حماس تنازعہ :یو ٹیوبر اور 16 اخباری نمائندے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

یو ٹیوبرعونی الدوس کا خواب تھا کہ ان کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہو جائیں لیکن وہ غزہ پر ہونے والے تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع شروع ہونے کے دن 7 اکتوبر سے ابتک غزہ میں ایک یو ٹیوبر اور 16 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد آئی ایف جے کی ویب سائٹ پر تحریری بیان کے ساتھ اپ ڈیٹ کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جاری جھڑپوں میں اب تک 16 صحافی مارے جا چکے ہیں اور متعدد صحافی زخمی اور لاپتہ ہیں۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا کہ ایک صحافی اور فوٹو گرافر کی کوئی اطلاع نہیں ۔آئی ایف جے نے فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ "ضروری احتیاط برتیں، حفاظتی سامان پہنیں اور فیلڈ میں نہ جائیں۔اس سے قبل کے بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں 13 صحافی مارے گئے۔

Published: undefined

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ہزاروں بچے اور خواتین زندگی کی بازی ہار چکی ہیں، ایسے میں 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر عونی الدوس بھی جاں بحق ہوچکے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی رضاکاروں نے معصوم یوٹیوبر عونی الدوس کے انتقال کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی۔

Published: undefined

غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے کچھ عرصہ قبل 12 سالہ عونی الدوس نے یوٹیوب پر اپنا چینل متعارف کرایا تھا، جس پر وہ گیمنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ وہ معاشرے میں اپنا مقام بنائیں۔

Published: undefined

12 سالہ عونی الدوس کے یوٹیوب چینل پر 31 ہزار سے زائد سبسکرائبرز موجود ہیں، جن میں صرف 11ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔ عونی الدوس کا خواب تھا کہ ان کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہو جائیں لیکن وہ غزہ پر ہونے والے تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

Published: undefined

جاں بحق  ہونے والے معصوم یو ٹیوبر کے قریبی دوست نے اپنے فیس بک پیج پر سورۃ الفجر کی آیت نمبر 27، 28، 29 اور 30 کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ‘اے نفس مطمئن چل اپنے رب کی طرف، اس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش (اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہے‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined