عرب ممالک

رمضان المبارک: الحرمین الشریفین میں امسال اعتکاف کا عمل معطل رہے گا

رمضان مبارک میں مسجد حرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کا عمل معطل رہے گا۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات کے ضمن میں کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سعودی عرب میں الحرمین الشریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے پیر کے روز ٹوئیٹر پر اعلان کیا ہے کہ رمضان مبارک میں مسجد حرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کا عمل معطل رہے گا۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات کے ضمن میں کیا گیا۔

Published: 21 Apr 2020, 9:00 PM IST

اسی طرح الحرمین الشریفین کے امور کے سربراہ عام ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اعلان کیا ہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نمازیوں کی حاضری معطل رہے گی تاہم اس کے ساتھ دونوں مقامات پر نماز تراویح ادا کی جائے گی۔ البتہ رواں سال تراویح کی رکعات بیس کے بجائے دس ہوں گی۔

Published: 21 Apr 2020, 9:00 PM IST

ڈاکٹر السدیس نے "رمضان کے افطار کی باسکٹ" کی تقسیم کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ اس منصوبے پر عمل درآمد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سکریٹریٹس کے تعاون سے کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ رمضان مبارک کے دوران ہر سال حرمین شریفین میں افطار کے دسترخوان کا متبادل ہو گا۔ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کے ضمن میں رواں سال اس دسترخوان کے اہتمام کو معطل کر دیا گیا ہے۔ لہذا اب مستحق افراد میں افطار باسکٹس کو تقسیم کیا جائے گا۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: 21 Apr 2020, 9:00 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Apr 2020, 9:00 PM IST