عرب ممالک

حج کے دوران فوٹوگرافی کے لیے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

وزارت حج نے عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے بابرکت اوقاف سے فائدہ اٹھائیں اور نیک اعمال پر یکسوئی کے ساتھ توجہ دیں

حج 2022 / تصویر ٹوئٹر / @ReasahAlharmain
حج 2022 / تصویر ٹوئٹر / @ReasahAlharmain 

سعودی عرب کی وزارت حج نے حج کے ایام میں حرم مکی اور حرم نبوی میں فوٹو گرافی کے لیے کچھ اصول وضع کیے ہیں۔ وزارت حج نے عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے بابرکت اوقاف سے فائدہ اٹھائیں اور نیک اعمال پر یکسوئی کے ساتھ توجہ دیں۔ وزارت حج نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران تصویر کھنچوانے کے کچھ آداب ہیں اور عازمین کو ان کا خیال رکھنا ہوگا۔

Published: undefined

اس حوالے سے عازمین کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ ’’زیادہ دیر تک کھڑے رہنے سے گریز کریں، حاجیوں کے راستوں سے دور رہیں، ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے سے گریز کریں اور دوسروں کی رازداری کا احترام کریں۔‘‘ خیال رہے کہ حج کے موقعے پر عازمین حج اس بابرکت سفر کو یادگار بنانے کے کے لیے مقدس مقامات کی فوٹو گرافی میں مشغول رہتے ہیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined