اس سال نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں دہشت گردانہ حملے ہوئے تھے جس میں ایک بڑی تعداد میں مسلمان شہید ہو گئے تھے۔ان حملوں میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے مسلمانوں کی بڑی تعداد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے خصوصی حج پروگرام کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ سے آنے والے عازمین حج کے قریبی عزیز 15 مارچ 2019ء کو کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
Published: undefined
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت حج کے سکریٹری حج وعمرہ ڈاکٹر عبداللہ الصامل نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے شہداء کے لواحقین کو حکومت کی میزبانی میں حج کی ادائی کا موقع فراہم کرنا ان کے دکھ کو شیئر کرنے کی کوشش ہے۔ اس کوشش کے نتیجے میں متاثرین کو اپنا غم دور کرنے کا موقع ملتا ہے۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پہنچنے والے نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کا استقبال کیا گیا۔ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے متاثرین کا سرکاری حج پر یہ پہلا قافلہ ہے۔ مزید متاثرین بھی اس قافلے میں جلد شامل ہو جائیں گے۔
Published: undefined
ادھر سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور و دعوت ارشاد الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے خصوصی حج پروگرام کے تحت مُملکت میں آنے والے تمام عازمین حج کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے حج سے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ شاہ سلمان کے خصوصی حج پروگرام کے تحت آنے والے مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ رواں سال نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 50 مسلمان شہید اور پچاس زخمی ہوگئے تھے۔ سعودی عرب کی حکومت نے متاثرین نیوزی لینڈ کی دل جوئی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے متاثرین کے لواحقین کو سرکاری سطح پر حج کرانے کا اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
سعودی عرب میں متعین نیوزی لینڈ کے سفیر جیمز مونرو نے اپنے ملک سے آنے والے عازمین حج کا استقبال کیا اور سعودی حکومت کی طرف سے متاثرین کےساتھ اظہار یکجہتی کی کوششوں پر ریاض کا شکریہ ادا کیا۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز