وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے امریکی صدر جو بائیڈن نے حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کو اضافی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو آگاہ کیا کہ حماس کے حملوں کے بعد اضافی امریکی فوجی امداد اسرائیل کے لیے جا رہی ہے۔ اس میں سے زیادہ حصہ آنے والے دنوں میں اسرائیل پہنچ جائے گا۔
Published: undefined
امریکی ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بائیڈن اور نیتن یاہو نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کہ اسرائیل کے دشمنوں کو یہ سمجھنے سے روکا جائے کہ وہ جمود کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں یا اسے استعمال کرسکتے ہیں۔
Published: undefined
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اتوار کو کہا کہ امریکہ اسرائیل کے قریب طیارہ بردار بحری جہاز کےا سٹرائیک گروپ کو منتقل کر رہا ہے۔ اس گروپ میں فورڈ طیارہ بردار بحری جہاز اور اس کی حمایت کرنے والے بحری جہاز شامل ہیں۔ لائیڈ آسٹن نے مزید کہا کہ امریکہ اسرائیل کو گولہ بارود فراہم کرے گا۔ اس کی سکیورٹی امداد آج سے شروع ہوجائے گی۔ پینٹاگون خطے میں لڑاکا طیارے بھی بھیجے گا۔
Published: undefined
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہا تھا کہ امریکہ اضافی فوجی امداد کے لیے اسرائیل کی درخواستوں کا مطالعہ کر رہا ہے اور اس حوالے سے آج یعنی اتوار کو اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ اسرائیل میں بہت سے امریکی بھی مارے گئے ہیں۔
Published: undefined
امریکیوں کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ہم اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔ اتوار کو اسرائیل کی حکومت نے سرکاری طور پر حالت جنگ میں داخل ہونے کا اعلان کردیا۔ 6 اکتوبر 1973 کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے پہلی مرتبہ "ریاستی جنگ" کا اعلان کیا ہے۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined