دمشق: شام میں امریکی اتحاد کے حملوں میں 32 شہری ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں 7بچے بھی شامل ہیں۔
انسانی حقوق کےلیے کام کرنےوالی تنظیم سیرین آبزرویٹری کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران دیرالزور میں کی گئی کارروائیوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، بہت سے لوگ ملبے تلے دب گئے۔
Published: undefined
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی سرحد کے قریب ان حملوں میں داعش کے 9 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ جمعرات کی شب عالمی اتحادی فوج کے طیاروں نے دیر الزور میں السوسہ کے مقام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں7 بچوں سمیت 18 شہری مارے گئے۔ جمعہ کے روز اسی علاقے پر دوبارہ فضائی حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 14 عام شہری لقمہ اجل بنے۔
Published: undefined
رامی عبدالرحمن کے مطابق تازہ حملوں کے دوران داعش کے نو جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ مرنے والے 5 افراد کی شناخت نہیں کی جاسکی۔
انسانی حقوق کے آبزرور کا کہنا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جب کہ کئی عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔
خیال رہے داعش کےخلاف سرگرم عالمی اتحادی فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ کارروائیوں میں شہریوں کے کم سے کم جانی نقصان کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ عالمی اتحادی فوج شام اور عراق میں 1100 عام شہریوں کے مارے جانے کا اعتراف کرچکی ہے تاہم انسانی حقوق گروپ سیرین آبزر ویٹری کے مطابق صرف شام میں داعش مخالف کارروائیوں میں عالمی اتحادی فوج 3300 عام شہریوں کو قتل کرچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined