اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے بعد تباہ حال غزہ پٹی کی تعمیر نو کے لئے فکر مند اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی(یو این ڈبلیو آر اے) کے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینی گھرانوں کو بے دخل کرنے کی کوششیں ترک کر دے۔
Published: undefined
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز شیخ جراح کے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ فلپ نے باور کرایا کہ ان گھرانوں کو اسرائیلی کارروائیوں کے سبب شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شیخ جراح کا معاملہ تمام بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔فلپ کے مطابق لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کرنا یہ تمام بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ شیخ جراح کے علاقے میں گذشتہ ماہ اسرائیلی فورسز اور متعدد فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں دیکھی گئی تھیں۔ یہ صورت حال اسرائیل کی جانب سے علاقے میں بعض جائیدادوں کو خالی کرانے کے فیصلے کے بعد پیدا ہوئی۔ بعد ازاں جھڑپوں کی چنگاری مسجد اقصیٰ کی جانب بھی چلی گئی۔
Published: undefined
اس دوران میں پرتشدد واقعات اور جھڑپوں کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان 11 روزہ جنگ ہوئی جس میں ڈَھائی سو سے زائد فلسطینی ہلاک اور ایک ہزار سے زائد ز‘خمی ہوگئے تھے۔ اس لڑائی میں 12اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز