عرب ممالک

متحدہ عرب امارات: رمضان سے قبل ایک ہزار سے زیادہ قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے رمضان المبارک سے قبل ایک ہزار سے زیادہ قیدیوں کو معاف کر دیا ہے۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ماہ مقدس سے قبل ان قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے رمضان المبارک سے قبل ایک ہزار سے زیادہ قیدیوں کو معاف کر دیا ہے۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ماہ مقدس سے قبل ان قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ یو اے ای میں جمعرات سے رمضان کا آغاز ہوگا۔

Published: undefined

یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے ایک بیان میں کہا ’’یہ فیصلہ صدر محمد بن زاید کے انسانی ہمدردی کے اقدامات کا حصہ ہے اور معافی اور رواداری کی اقدار کی عکاسی کرتا ہے تاکہ معافی یافتہ قیدیوں کو ایک نئی زندگی شروع کرنے اور ان کے اہل خانہ کے مصائب کو کم کرنے کا موقع دیا جا سکے۔‘‘

Published: undefined

متحدہ عرب امارات میں حکومت ہرسال رمضان کے علاوہ دیگرمقدس تیوہاروں سے قبل قیدیوں کو معافی دے کرجیلوں سے رہا کرتی ہے۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے گذشتہ سال 6 جولائی کو عیدالاضحیٰ سے قبل امارات میں اصلاحی اور تادیبی اداروں سے 505 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

Published: undefined

سعودی عرب اور یواے ای میں منگل کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کا مطلب ہے کہ مقدس مہینے کا باضابطہ آغازجمعرات کوہوگا۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined