حاکمِ دبئی،متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اتوار کو سیارہ مریخ کی سطح کی پہلی تصویر شئیر کی ۔یہ متحدہ عرب امارات کے خلائی مشن اُمید تحقیق نے بنا کر زمین پر بھیجی ہے۔
Published: undefined
انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھاہے کہ ’’تاریخ میں عرب دنیا کے پہلے خلائی تحقیقی مشن نے یہ تصویر بنائی ہے اور یہ سُرخ سیّارے کی سطح سے 25 ہزار کلومیٹر کی بلندی سے بنائی گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
متحدہ عرب امارات کا مریخ کو مسخر کرنے کے لیے بھیجا گیا مشن اُمیدِ تحقیق گزشتہ منگل کو کامیابی سے اس سیارے کے مدار میں داخل ہوگیاتھا۔یو اے ای سرخ سیارے پر پہنچنے والا پہلا عرب ملک ہے۔ اس موقع پر ہندوستان کی معروف شخصیت سید جواد نےہندوستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹراحمد البننا سے ملاقات کی اور ان کو مبارکباد پیش کی ۔ سید جواد نے اس ملاقات کےدوران کہا کہ اس سے قبل کئی ممالک اس سیارے پر جا چکے ہیں جس میں اب متحدہ عرب امارات بھی شامل ہو گیا ہے اور عرب دنیا کے لئے یہ ایک بڑےاعزاز کی بات ہے۔
Published: undefined
دبئی میں واقع یو اے ای کے خلائی مرکز میں اس مشن کے کنٹرولروں کے مطابق امل (امید) نامی بغیرانسان خلائی گاڑی نے مریخ کے مدار تک پہنچنے کے لیے قریباً سات ماہ تک سفرطے کیا ہے اور اس نے 48 کروڑ کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔
Published: undefined
یادرہے کہ امریکا ، چین اور متحدہ عرب امارات نے جولائی 2020ء میں اپنے اپنے خلائی مشن مریخ کی جانب بھیجے تھے۔ان میں یو اے ای کا مشن سب سے پہلے مریخ پر پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔وہ ان پانچ ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے جن کے خلائی مشن مریخ پر پہنچ چکے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس سے پہلے دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے مریخ کو مسخر کرنے کے لیے بھیجے گئے مشنوں میں سے 60 فی صد ناکام رہے تھے اور وہ مریخ کے پیچیدہ کڑے ماحول میں داخل نہیں ہوسکے تھے۔وہ ٹوٹ کر بکھر گئے یا وہاں جل کرراکھ ہوگئے۔اسی وجہ سے مریخ کو بہت سے خلائی مشنوں کا قبرستان بھی کہا جاتا ہے۔
Published: undefined
یو اے ای کی خلائی گاڑی مریخ کی موسمیاتی حرکیات کی تحقیقات کے لیے بھیجی گئی ہے۔یہ مشن مریخ کے ایک مکمل سال تک مدار میں موجود رہے گا۔ایک مارشین سال 687 زمینی دنوں کے برابر ہے۔ (العربیہ ڈاٹ نیٹ کےانپٹ کےساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined