عرب ممالک

امارات کی اسرائیل کے ساتھ داخلی سلامتی سے متعلق معاہدے کی تردید

سلیم محمد الزعابی نے کہا کہ اصل مقصد ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، صحت اور تعلیم کے میدان میں معاشی اور سائنسی تعلقات استوار کرنا ہے۔ اس معاہدے میں داخلی سلامتی میں باہمی تعاون کی کوئی شق شامل ہے۔

امارات کی اسرائیل کے ساتھ داخلی سلامتی سے متعلق معاہدے کی تردید
امارات کی اسرائیل کے ساتھ داخلی سلامتی سے متعلق معاہدے کی تردید 

دبئی: متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوطرفہ معاہدے میں دونوں ملکوں کے درمیان داخلی سلامتی سے متعلق کسی بھی ڈیل کی تردید کی ہے۔ عرب امارات کی وزارت برائے امور خارجہ میں بین الاقوامی سلامتی تعاون کے شعبہ کے ڈائریکٹر سلیم محمد الزعابی نے ایک بیان میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملکوں‌ کے درمیان امن معاہدے کے فریم ورک کے تحت داخلی سلامتی کے شعبے میں تعاون کی ایک یاد داشت پر دستخط کیے ہیں۔

Published: undefined

سلیم محمد الزعابی نے زور دے کر کہا کہ اصل مقصد ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، صحت اور تعلیم کے میدان میں معاشی اور سائنسی تعلقات استوار کرنا ہے۔ اس معاہدے میں داخلی سلامتی میں باہمی تعاون کی کوئی شق شامل ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کے بعض ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ امارات اور اسرائیل کے مابین وزارتی سطح پر رابطے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ جلد ہی ان کے مابین سیکورٹی معاہدے پر دستخط کیے جاسکیں۔ الزعابی نے کہا کہ اسرائیلی اخبارات کی دونوں ملکوں‌ میں داخلی سلامتی سے متعلق معاہدے کی خبریں سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 13 اگست کو اسرائیل کے ساتھ ایک امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ معاہدے کے اعلان کے بعد امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان کے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاھو اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی تھی۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined