آج سعودی عرب میں ثقافتی زندگی اپنے عروج پر ہے۔ اس کی وجہ ہے یہ ہے کی مملکت میں ثقافت تمام شعبوں میں ایک جامع نشاۃ ثانیہ کا تجربہ کر رہی ہے، جب کہ ثقافت سعودی عرب کے پرعزم قومی تبدیلی کے عمل کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے۔
اس سلسلے میں میوزیم کلچر کلب کے سربراہ اور بانی اور عجائب گھروں کی بین الاقوامی تنظیم ’آئیکوم‘ کے رُکن حسن طاہر نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ سعودی عرب میں میوزیم کا شعبہ ان نمایاں ثقافتی شعبوں میں سے ایک ہے جس میں اہم ڈھانچہ جات قائم کیے جا رہے ہیں۔اس کی پوری تاریخ میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور اس کی ترقی عوامی پالیسیوں میں ہونے والی تبدیلیوں سے منسلک رہی ہے۔
Published: undefined
طاہر نے عجائب گھروں کے 10 اہم ترین منصوبوں کا بھی انکشاف کیا جو سعودی عرب میں آنے والے عرصے کے دوران کھلنے کی توقع ہے۔
نئے عجائب گھر جنہیں عنقریب کھولا جا سکتا ہے:
1- بلیک گولڈ میوزیم - ریاض
یہ ایک ایسا میوزیم ہے جو تخلیقی تصور کو فروغ دینے والےآرٹ کے سفر کے ذریعے انسان اور تیل کے انوکھے رشتے کی کہانی بیان کرتا ہے اور یہ پہلا میوزیم ہے جو تیل کی مصنوعات کے بارے میں ہوگا۔
اس کا قیام کنگ عبداللہ پیٹرولیم اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر کے اشتراک سے دارالحکومت ریاض میں مرکز کے ہیڈ کوارٹر میں ہوگا۔ یہ 200 سے زیادہ تخلیقی کاموں کے ذریعے انسانی زندگیوں میں تیل کے سفر کو بیان کرے گا۔
Published: undefined
2- الدرعیہ عجائب گھر برائے معاصر فن
یہ ایک میوزیم ہے جو قومی فن کی قدر کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا جائے گا۔ یہ میوزیم سعودی عصری بصری شناخت کے مرکز کے طور پر کام کرے گا اور بہترین عصری فن پاروں کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم ہوگا۔ یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا عجائب گھر ہے اور یہ درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور وزارت ثقافت کے تعاون سے درعیہ کے ابجیری محلے میں قائم کیا جائے گا۔
اس عجائب گھر کا مقصد قومی فن کو فروغ دینا اور اس کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ مملکت میں نئی اظہار خیال کرنے والی آوازوں کے لیے ایک انکیوبیٹر ہونا ہے۔
Published: undefined
3- وحی کا عجائب گھر - مکہ المکرمہ
یہ ایک میوزیم ہے جو مکہ المکرمہ میں جبل النور اور غار حرا کی تاریخ اور حیثیت کو اجاگر کرتا ہے۔
4- امن عجائب گھر - مدینہ
یہ پیس میوزیم ہے۔ اس عجائب گھر کا مقصد اسلام اور پیغمبر اسلام ﷺ کے نیکی اور امن کے پیغام کو عام کرنا ہے۔
عجائب گھر زائرین اور مسجد نبوی ﷺ میں آنے والے زائرین کے ثقافتی تجربے کو تقویت بخشے گا۔ یہ مدینہ میں مسجد نبوی ﷺکے مغرب میں واقع ہے۔ اس کا مقصد مدینہ اور مسجد نبوی اور اس کی کی تاریخ کو متعارف کرانا اور اور مسجد نبوی کی تعمیرو توسیع کی اور خدمت کی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔
Published: undefined
5- بحیرہ احمر کا میوزیم جدہ
یہ ایک ایسا عجائب گھر ہے جو بحیرہ احمر کے ساحل کی ثقافتی قدر اور اس کے باشندوں کے تجربات کو سمندری نیویگیشن، تجارت، ارضیات، زیارت اور دیگر منفرد ثقافتی عناصر کی کہانیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس میں کہ معظمہ اور مدینہ منورہ کی تاریخ اور ان کے تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ سرزمین حجاز میں آنے والے حجاج کرام کے ماضی کے واقعات اور تاجروں کی آمدورفت کے بارے میں معلومات کا مرکز ہوگا۔
6- ٹیم لیب انٹرنیشنل میوزیم - جدہ
یہ ایک جاپانی اور بین الاقوامی ڈیجیٹل میوزیم ہے جو سائنس، فطرت اور فنون کے انتخاب کو ایک اختراعی انداز میں پیش کرتا ہے۔ یہ میوزیم سعودی وزارت ثقافت کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل عجائب گھروں کو ڈیزائن کرنے میں مہارت رکھنے والی ٹیم لیب ٹیم کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
7- طارق عبدالحکیم میوزیم - جدہ
یہ مرحوم فنکار طارق عبد الحکیم کا میوزیکل میوزیم ہے اور یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا میوزیم ہے۔ میوزیم میں مقامی موسیقی کی تاریخ کی فراوانی اور فن کے سفر میں مرحوم فنکار کے تعاون اور ان کی کاوشوں کا آئینہ دار ہوگا۔
8- عالمی ثقافتوں کا میوزیم - ریاض
یہ ایک خصوصی آرٹ میوزیم ہے جو کہ رائل آرٹ کمپلیکس کے پروجیکٹ کے اندر 110 میٹر کی بلندی پر تعمیر کیا جائے گا، جو سعودی دارالحکومت ریاض میں ثقافت اور فنون کے لیے عظیم مینار ہے۔ اس کا اعلان شاہ سلمان پارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا ہے۔ اس کے تعمیراتی کاموں کا آغاز حال ہی میں 500,000 مربع میٹر کے رقبے پر ہوا۔
Published: undefined
9- شہزادہ محمد بن سلمان عجائب گھر برائے عربی خطاطی - مدینہ
یہ مدینہ منورہ میں عربی خطاطی کے ایک معروف بین الاقوامی مرکز کے اندر عربی خطاطی کی تاریخ کے لیے ایک خصوصی میوزیم ہے۔ شاہ عبدالعزیز ہاؤس کے تعاون سے تیار ہونے والے اس عجائب کی وزارت ثقافت نگرانی کرے گی۔ یہ میوزیم مدینہ کے تاریخی طیبہ ہائی اسکول کی عمارت میں واقع ہے۔ اس کا مقصد مختلف ممالک کے خطاطوں اوراور ان کی خدمات کو یکجا کرنا ہے۔
10- الصافیہ گارڈن اینڈ میوزیم - مدینہ
یہ جدید ترین میوزیم ہے جو آنے والے عرصے کے دوران مدینہ منورہ میں کھولا جائے گا۔ اس منصوبے میں ایک میوزیم کی کہانی شامل ہے۔ یہ ایک انٹرایکٹو ڈیجیٹل میوزیم ہے جو تخلیق کی کہانی کو شروع سے لے کر کائنات اور انبیاء کے ظہور تک کے بارے میں بتاتا ہے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز