الریاض: سعودی عرب نے عازمین حج کو خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد کی حد کو ختم کر دیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ عازمین کی عمر کی حد کو بھی ختم کر دیا جائے گا، جس کے نتیجہ میں اتنے ہی عازمین فریضۂ حج ادا کر سکیں گے جتنی تعداد میں کورونا کی وبا سے پہلے کیا کرتے تھے۔
Published: undefined
العربیہ ڈاٹ نیٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ 2023 کے حج سیزن میں کورونا کی پابندیاں ختم کر دی جائیں گی اور مملکت میں وبائی مرض سے قبل کے سال میں حجاج کی تعداد کے مساوی عازمینِ حج کی میزبانی کی جائے گی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ کورونا وائرس کا وبائی مرض پھیلنے سے پہلے 2019 آخری سال تھا جب تقریباًط 26 لاکھ فرزندانِ توحید نے فریضۂ حج ادا کیا تھا۔سعودی عرب نے 2020 اور2021 میں صرف مملکت میں مقیم مقامی شہریوں اور غیر ملکی مکینوں کو محدود تعداد میں حج کی اجازت دی تھی جس کے بعد اس نے 2022 میں 10 لاکھ غیر ملکی عازمین کو فریضۂ حج ادا کرنے کی اجازت دی۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق ملک کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اعلان کیا ’’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اسلام کے مقدس ترین مقامات کا گھر سعودی عرب رواں سال موسم حج کے لیے عمر کی حد سمیت کوئی پابندی عاید نہیں کرے گا۔‘‘
یاد رہے کہ گزشتہ سال 2022 میں 18 سے 65 سال تک کی عمر کے عازمین کرام کو ہی حج کے لیے حجاز مقدس آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ان پر مزید شرط یہ عاید کی گئی تھی کہ انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر ویکسین یا حفاظتی ٹیکے لگوا لئے ہوں اور وہ کسی دائمی مرض میں بھی مبتلا نہ ہوں۔
Published: undefined
رواں سال 2023 میں موسمِ حج 26 جون سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ گذشتہ برسوں کے دوران سعودی عرب نے دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک کو زیادہ محفوظ بنانے پر اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وسیع تر اقتصادی اصلاحات پرمبنی ویژن 2030 میں زائرین عمرہ اور حج کی سالانہ تعداد کو تین کروڑ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula