عرب ممالک

امریکہ نے کی شام میں قومی ایمرجنسی میں مزید ایک سال کی توسیع

امریکہ کے صدر جو بائیڈ نے شام کے عرب لیگ میں واپس آنے کے چند دنوں بعد اس پر امریکی قومی ایمرجنسی میں اضافہ کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر جو بائیڈن</p></div>

امریکی صدر جو بائیڈن

 
تصویر آئی اے این ایس

واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کے خلاف پابندیوں کو برقرار رکھتے ہوئے وہاں کے لئے اعلان کردہ قومی ایمرجنسی میں ایک سال کا مزید اضافہ کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے پریس ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ جو بائیڈن نے پیر کو جاری ریلیز میں کہا ’’اس لیے، نیشنل ایمرجنسی ایکٹ کے سیکشن 202 (ڈی) کے مطابق، میں شام کی حکومت کے حوالے سے اعلان کردہ قومی ایمرجنسی کو ایک سال کے لیے جاری رکھ رہا ہوں۔‘‘

Published: undefined

جو  بائیڈن نے شام کے عرب لیگ میں واپس آنے کے چند دنوں بعد اس پر امریکی قومی ایمرجنسی میں اضافہ کر دیا۔ عرب لیگ کے ممالک کے وزرائے خارجہ نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ شام عرب لیگ میں واپس آجائے گا۔ شام کی رکنیت 2011 میں معطل کر دی گئی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ملک میں جنگ چھڑنے کے بعد 22 ممالک کی عرب لیگ نے 2011 میں شام کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ کئی رکن ممالک نے اسد کی پالیسیوں کے خلاف شام سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا اور ان کی حکومت پر ملک میں مظاہرین کے خلاف لگام لگانے کا الزام لگایا۔ حال ہی میں، ان میں سے کچھ ممالک نے شام کے ساتھ پھر سے رابطہ قائم کرنے اور اپنے متعلقہ سفارت خانے پھر سے کھولنے کے لیے قدم اٹھانے شروع کر دیئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined