امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور امریکہ اس حق کی حمایت کرتا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے محل میں ملاقات کے دوران کیا۔
اس ملاقات کے دوران ، امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی طرف سے سعودی عرب کی بعتیق اور خریص میں ارمکو کے کی تنصیبات پر تخریب کارانہ حملوں کی کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ارامکو تیل تنصیبات پرحملوں میں ایران کا ہاتھ ہے۔ امریکا ان حملوں کی عالمی سطح پر تحقیقات کی حمایت کرنے کے ساتھ تحقیقات میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔
امریکی وزیر خارجہ نے ان ایران کی ’مجرمانہ کارروائیو‘ کے مقابلہ میں سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ تخریب کاری کے ان حملوں کا مقصد خطے کی سلامتی کو غیر مستحکم کرنا اور عالمی توانائی کی فراہمی اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بدھ کے روز دیر سے جدہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد سے ملاقات میں ارامکو تیل تنصیبات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور ان حملوں کے بعد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ طیارے میں سفر کے دوران مائیک پومپیو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بات وثوق کے ساتھ کہتے ہیں کہ ارامکو تیل تنصیبات پرحملہ حوثی باغیوں کی کارستانی نہیں بلکہ ایران کی کارروائی ہے۔ اسے حوثی حملہ نہیں بلکہ ایرانی تھا۔
Published: 20 Sep 2019, 12:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Sep 2019, 12:10 AM IST
تصویر: پریس ریلیز