الریاض: سعودی مملکت یکم محرم سے غیر ملکی شہریوں کے لئے عمرہ سیزن کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ اس دوران کورونا کے تمام اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا اور حج بیت اللہ کی طرح عمرہ کے لئے بھی وہی لوگ آ سکتے ہیں جو کورونا کا ٹیکہ لگوا چکے ہیں۔
Published: undefined
قومی کمیٹی برائے حج وعمرہ کے رکن ھانی علی العمیری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو خصوصی طور پر بتایا ہے ’’کہ سعودی حکومت نے یکم محرم 1443ھ سے بیرون سعودی عرب کے معتمرین کے لئے عمرہ سیزن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘
اس مقصد کے لیے غیر ملکی متعمرین کے استقبال اور مسجد حرام میں نمازوں کی ادائیگی کا شیڈول ترتیب دینے کے لیے 500 عمرہ کمپنیاں معتمرین کے خیر مقدم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
Published: undefined
عمرہ سیزن سے استفادہ کرنے کے لیے صحت اور سلامتی سے متعلق قواعد وضوابط کی پیروی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ بیرون ملک سے عمرہ کی غرض سے مملکت آنے والے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے اللہ کے مہمان سکون اور حفاظت سے عبادت کر سکیں۔
ھانی علی العمیری نے بتایا کہ عمرہ کی 6000 غیر ملکی کمپنیاں ہیں۔ نیز 30 آن لائنز پورٹلز کے ذریعے عمرہ کے دوران رہائش کا انتظام کیا جا سکے گا۔ سعودی وزارت حج اور عمرہ کے منظور شدہ اور بااعتماد پورٹلز کے ساتھ B2B اور B2C شرائط کے تحت آن لائن بکنگ، رہائش اور سفری سہولیات کی بکنگ کرائی جا سکے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز