وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ واشنگٹن ہسپتالوں میں بندوق کی لڑائیاں نہیں دیکھنا چاہتا۔ امریکی سی بی ایس کے ساتھ ایک انٹرویو میں جیک سلیوان نے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل اور قطر کے درمیان قیدیوں کے حوالے سے مذاکرات میں شامل ہے۔ انہوں نے غزہ میں حکمرانی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر سے پہلے کی بات چیت میں واپس آنا ممکن نہیں ہے۔ سلیوان نے کہا کہ انہیں یہ فیصلہ فلسطینی عوام پر چھوڑ دینا چاہیے کہ ان کی مستقبل کی حکمرانی کیسی ہوگی۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا "ہم آج امریکیوں کو غزہ سے نکال دیں گے۔"
Published: undefined
جیک سلیوان کے بیان کے جواب میں حماس رہنما اسامہ حمدان نے اتوار کو کہا کہ غزہ پر صرف اس کے عوام کی حکومت ہوگی، وہاں فلسطینیوں کے علاوہ کوئی سیاسی یا سکیورٹی اتھارٹی نہیں ہوگی۔اسامہ حمدان نے بیروت میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا محاصرہ توڑنے اور محصور سیکٹر میں امداد کے داخلے کو مسلط کرنے کا فیصلہ صحیح سمت میں ہے اور ہم اس کے نفاذ کے منتظر ہیں۔
Published: undefined
عرب اسلامی سربراہی اجلاس نے غزہ پر مسلط کردہ محاصرہ توڑنے اور ایندھن سمیت انسانی امداد کی فوری طور پر پٹی میں داخلے کو "مسلط" کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اسامہ نے شمال سے جنوبی غزہ یا پٹی سے باہر فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کی۔ انہوں نے نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی حملے کو روکنے کا پابند فیصلہ کرے۔
Published: undefined
غزہ میں اسرائیل اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ کو 37 دن ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11180 ہوگئی ہے۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز