مملکت سعودی عرب کے جنوبی حصے کا حسن و جمال ہمیشہ سے فوٹو گرافروں کے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے لیے پسندیدہ موضوع رہا ہے۔ پہاڑوں کا سبزے کے ساتھ امتزاج، چٹانوں کے بیچ گنگناتے بہتے جھرنے اور پہاڑوں کے سروں پر منڈلاتے بادل، دلوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔
Published: undefined
سعودی فوٹو گرافر محمد القرنی نے سعودی عرب کے جنوبی اضلاع کے حسین قدرتی مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔ ان کا مقصد سماجی ذرائع ابلاغ پر ان تصاویر کو پوسٹ کرنا اور اس سحر انگیز جمال کو ظاہر کرنا ہے جن سے یہ علاقے مالا مال ہیں۔
Published: undefined
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے القرنی نے کہا کہ "سعودی عرب کے جنوبی اضلاع کئی جمالیاتی خصوصیات کے حامل ہیں جو انہیں دنیا کے خوب صورت ترین سیاحتی مقامات میں جگہ دیتے ہیں۔ یہاں کے سرسبز پہاڑ اور چٹانوں کے بیچ بہتے جھرنے آنکھوں کو خیرہ کر دیتے ہیں"۔
Published: undefined
القرنی 6 برس سے پیشہ وارانہ سطح پر فوٹو گرافی انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قدرتی حسن و جمال کو فن پاروں کی شکل دے دی ہے۔ وہ فوٹو گرافی کے لیے ڈرون کیمرے کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ القرنی کہتے ہیں کہ "عسیر صوبے کی برسات کی فضا سحر انگیز ہے۔ میں نے بلقرن اور المجاردہ ضلعوں میں آبشاروں اور جھرنوں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ یہاں پہاڑوں کا سلسلہ بھی واقع ہے۔ ان کے بیچ متعدد وادیاں ہیں جن کناروں پر کھیت و کھلیان موجود ہیں۔ یہاں کے پہاڑ سبزے سے بھرے ہیں اور بڑے گھنے درخت امتیازی شان رکھتے ہیں"۔
Published: undefined
سعودی فوٹو گرافر مزید کہتے ہیں کہ "اسی طرح میں نے النماص کے علاقے میں بادلوں سے معانقہ کرتے بلند و بالا پہاڑوں کو بھی تصاویر میں پیش کیا۔ یہاں بھی پودوں کی بھرمار نظر آتی ہے۔ اس علاقے کی فضا موسم گرما میں معتدل ہوتی ہے"۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined