دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس انفیکشن کے مدنظر اس وقت مسجدوں میں نماز پڑھنے پر پابندی عائد ہے اور سبھی گھروں میں ہی عبادات کر رہے ہیں۔ سعودی عرب میں بھی یہی طریقہ اختیار کیا گیا ہے اور لوگ مسجدوں کی جگہ اپنے اپنے گھروں میں ہی پنج وقتہ نمازیں پڑھ رہے ہیں۔ اس درمیان سعودی عرب کے مفتی نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر نمازِ تراویح کے تعلق سے ایک فرمان جاری کیا ہے۔ مفتی اعظم نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ماحول کو دیکھتے ہوئے گھروں میں ہی تراویح اور عید کی نماز ادا کی جائے گی۔
Published: undefined
مفتی اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلتے اثرات پر قابو پانے کے لیے کی جا رہی کوششوں کے تحت اس سال مسجدوں میں نماز کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ اگر رمضان المبارک کے مہینہ میں اس وائرس کا اثر ختم نہیں ہوا تو گھروں میں عیدالفطر کی نماز بھی ادا کی جائے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ حج اور عمرہ کے تعلق سے سعودی وزارت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو پہلے ہی مطلع کر دیا ہے۔ وزارت نے عمرہ اور حج کو ملتوی کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں اس لیے کسی بھی مذہبی مقام پر لوگوں کی آمد بند کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined