دبئی: متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی تعاون کے امور کی وزیر مملکت ریم الہاشمی نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور اس حل کو پھر سے مذاکرات کی میز پر پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ریم امارات کے اس وفد میں شامل ہیں جو منگل کے روز اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کے سلسلے میں واشنگٹن پہنچ چکا ہے۔
Published: undefined
اماراتی خاتون وزیر اتوار کی شب امریکی نیوز چینل سی این این کو انٹرویو دے رہی تھیں۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کی اہمیت کے حوالے س ریم کا کہنا تھا کہ "ہم ملکوں کے درمیان اور مشرق وسطی میں بات چیت کی ضرورت پر بھرپور یقین رکھتے ہیں۔ ہم مشرق وسطی کو مختلف طریقے سے دیکھ رہے ہیں۔
Published: undefined
اسی طرح ہمارے پاس اپنی عرب دنیا کے حوالے سے مہم جوئی پر مبنی ویژن ہے جو نوجوان کی توانائیوں سے بھرپور ہے۔ وہ نوجوان جو ایک مختلف مستقبل کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں ، ایسا مستقبل جو ماضی کے بوجھ تلے دبا ہوا نہ ہو .. یہ نوجوان ایک ایسے مستقبل کے خواہاں ہیں جو سائنس، ایجادات، ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی ہو"۔
Published: undefined
یاد رہے کہ اماراتی وزیر خارجہ اتوار کی شام امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے ہیں۔ وہ منگل کے روز امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو بھی موجود ہوں گے۔
گذشتہ ماہ 13 اگست کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعاون کے حوالے سے اتفاق رائے کا اعلان کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اگست کے اواخر میں اسرائیل کی پہلی کمرشل پرواز ابوظبی پہنچی تھی۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined