عرب ممالک

سبحان اللہ! کعبہ مشرفہ کے گرد سجدوں میں گرے فرزندان توحید کے سروں کا لا متناہی ہالہ

یہ تصاویر عبداللہ الصبیعی نامی سعودی فوٹو گرافر نے الحرمین الشریفین پریزیڈنسی کے دستاویزی پروگرام کے دوران لی گئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر ان تصاویر کو غیرمعمولی پذیرائی ملی۔

عبداللہ الصبیعی نے ایسی شاہکار تصاویر بنانے کے لئے ریمورٹ کنٹرول ڈرون کیمرہ استعمال کیا
عبداللہ الصبیعی نے ایسی شاہکار تصاویر بنانے کے لئے ریمورٹ کنٹرول ڈرون کیمرہ استعمال کیا 

کعبہ مشرفہ اور اس کے اطراف میں طواف اور نمازوں کی ادائی کی روحانی کیفیات فرزندان اسلام کے ایمان کو ایک نئی تازگی اور توانائی بخشتی ہیں۔ حرم مکی میں روزہ داروں کی نمازوں کے دوران لی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔

Published: undefined

یہ تصاویر عبداللہ الصبیعی نامی سعودی فوٹو گرافر نے گذشتہ برس الحرمین الشریفین پریزیڈنسی کے دستاویزی پروگرام کے دوران لی گئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر ان تصاویر کو غیرمعمولی پذیرائی ملی۔

Published: undefined

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے الصبیعی نے بتایا کہ میں نے حرم شریف میں نماز کی ادائیگی کے دوران نمازیوں کو اللہ کے سامنے اس طرح سجدہ ریز دیکھ کر میں خود بھی مبہوت رہ گیا۔ میں نے اس روحانی کیفیت کو تصاویر اور ویڈیو کی شکل میں اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ حرم مکی میں نمازوں کی ادائیگی کے مناظر کو کیمرے میں محفوظ کرنے کے لیے ریمورٹ کنٹرول کی مدد سے کام کرنے والے مواصلاتی ڈرون کا استعمال کیا گیا۔

Published: undefined

سعودی فوٹو جرنلسٹ کا کہنا تھا کہ میں کعبہ شریف کے آس پاس نمازوں کی ادائیگی کے مناظر کو عکس بند کر کے عالم اسلام تک روحانی کیفیات پہنچانا چاہتا تھا۔ مسجد حرام میں پہلی رکعت سے لے کر سلام پھیرنے تک، طواف، امام کے پیچھے صفوں کی ترتیب اور چند سیکنڈز کےاندر اندر پوری مسجد میں نمازیوں کا صفیں درست کرنا حیران کن ہے۔

Published: undefined

ایک سوال کے جواب میں سعودی فوٹو جرنلسٹ نے کہا کہ میں نے ان تصاویر کو ماہ صیام کی آمد تک محفوظ رکھا اور رمضان کے آغاز کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تو ہرطرف تحسین کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر حرم شریف میں نمازوں کی تصاویر کو انڈونیشیا، افغانستان، پاکستان، امریکی مسلمانوں، یورپی ممالک میں بسنے والے مسلمانوں نے انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر غیرمعمولی طور پر سراہا۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ نادیہ الفواز

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined