آج مسجد حرام میں عید الفطر کی نماز کا اجتماع منعقد ہوا۔ اس موقع پر مکہ مکرمہ صوبے کے گورنر اور خادم حرمین شریفین کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل اور ان کے نائب شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔ ساتھ ہی تمام حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات کو بھی لاگو کیا گیا تھا۔ ان میں سماجی فاصلہ اور ماسک کا پہننا شامل ہے۔
Published: undefined
نماز عید کی امامت شاہی دیوان کے مشیر اور مسجد حرام کے امام و خطیب ڈاکٹر صالح بن حُمید نے کی۔ اس موقع پر اپنے خطبے میں انہوں نے اللہ سبحانہ و تعالی کی حمد و ثنا کی اور مسلمانوں کو اللہ کا تقوی اختیار کرنے کی نصیحت کی۔
Published: undefined
ادھر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نماز عید کا اجتماع ہوا۔ اس موقع پر مدینہ منورہ صوبے کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے نائب شہزادہ سعود بن خالد الفیصل بھی موجود تھے۔ نماز عید کی امامت مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ احمد بن طالب بن حُمید نے کی۔ انہوں نے اللہ تعالی کی تکبیر و تحمید کے بعد ماہ رمضان میں روزے اور رات کے قیام کی نعمت ملنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔
Published: undefined
اس سے قبل مسجد حرام کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے حرمین شریفین میں عید کے دوران میں نمازیوں کے استقبال کے لیے اپنی تیاری کی سطح بلند کر دی تھی۔ ان خصوصی اور بھرپور انتظامات کا مقصد معتمرین اور نمازیوں کے لیے محفوظ اور پر سکون ماحول فراہم کرنا ہے۔ ایسا ماحول جہاں وہ روحانی فضاؤں میں خشوع اور سکون کے ساتھ اپنی عبادت اور مناسک ادا کر سکیں۔
Published: undefined
حرمین کے امور کی انتظامیہ میں فنی اور خدماتی شعبے کے سکریٹری محمد الجابری کے مطابق مسجد حرام کو روزانہ 10 مرتبہ دھویا جا رہا ہے۔ اس عمل میں 4000 سے زیادہ مرد اور خواتین کارکنان شریک ہیں۔ تطہیر کے ہر عمل میں 80 ہزار لیٹر سے زیادہ خصوصی مواد اور 1600 لیٹر خوشبو کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں حرم شریف میں ہاتھوں کو سینی ٹائز کرنے کے لیے 500 سے زیادہ آلات نصب کیے گئے ہیں۔ یہ آلات سینسر کی خصوصیت کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ السقیا پروجیکٹ کے سلسلے میں طاق رات کے دوران میں انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں اور معتمرین میں آب زمزم کی 2 لاکھ سے زیادہ بوتلیں تقسیم کی گئیں۔
Published: undefined
الجابری کے مطابق مسجد حرام میں آنے والوں کی خدمت کے واسطے 8000 چھوٹی لاریوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان میں 5000 ہزار سادی اور 3000 برقی لاریاں ہیں۔ انتظامیہ نے مسجد حرام کے دروازوں پر 100 سے زیادہ نگراں تعینات کیے ہیں جو نمازیوں کا استقبال کر کے ان کے لیے مختص جگہوں کی جانب رہ نمائی کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں نمازیوں اور معتمرین کی آمد و رفت کو منظم رکھنے میں سیکورٹی اہل کاروں کی معاونت کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined