ایران کے کئی شہروں میں بجلی کی زبردست قلت ہے جس کی وجہ سے وہاں کے مختلف شہروں میں بجلی کی بار بار کی بندش کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔بعض شہروں میں اس ہفتے کے دوران میں احتجاجی مظاہرین نے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف بھی سخت نعرے بازی کی ہے۔
Published: undefined
ایران کے شہر شیراز میں پیر کی شب احتجاجی مظاہرے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔اس میں مظاہرین ’’آمر مردہ باد‘‘ اور ’’مرگ برخامنہ ای‘‘کے نعرے لگا رہے ہیں۔
Published: undefined
دارالحکومت تہران کے ایک اقامتی علاقے میں رات کے گھپ اندھیرے میں احتجاجی مظاہرے کی ایک ویڈیو منظرعام پرآئی ہے۔اس میں بھی مظاہرین کو’’آمر مردہ باد‘‘کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جاسکتا۔
Published: undefined
تہران کے جنوب میں واقع شہرِ رے میں مظاہرین نے محکمہ بجلی کے مقامی دفتر کے باہر جمع ہوکر احتجاج کیا ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے مطابق وہ نعرے بازی کرتے ہوئے وزیرتوانائی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے تھے۔انھوں نے وزیرتوانائی کو ’’نااہل‘‘ قرار دیا ہے۔
Published: undefined
ایران کا سرکاری میڈیا حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کی خبریں عام طور پر دبادیتا ہے اور ان کی کوریج نہیں کرتا لیکن اس نے بھی پیر کو ایران کے متعدد شمالی شہروں میں مظاہروں کی اطلاع دی تھی۔
Published: undefined
ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی ایسنا نے شمال مشرقی قصبہ کردکوئے میں احتجاجی ریلی کی اطلاع دی ہے اور مظاہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’بار بار بجلی کی بندش سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے ہیں،اپارٹمنٹوں میں پانی کی سپلائی منقطع ہوجاتی ہے،ریفریجریٹروں میں پڑا گوشت اور کھانے پینےکی دوسری اشیاء خراب ہوجاتی ہیں اور گھریلو برقی آلات ناکارہ ہوجاتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگیا ہے اوراس کی پیداوار طلب کے مقابلے میں کم ہوگئی ہے۔اس کی بڑی وجہ یہ بنی ہے کہ کم بارشوں کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار بھی کم ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ لوگ کرپٹو کرنسی کے ذریعے زرتلافی پر بجلی استعمال کررہے ہیں۔
Published: undefined
ایرانی صدر حسن روحانی نے منگل کے روز بجلی کی بندش پر ایرانیوں سے معذرت کی ہے اور ان پر زور دیا ہےکہ وہ اس بحران پر قابو پانے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔
Published: undefined
انھوں نے ایرانی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’لوگ بجلی کی بندش کی شکایت کررہے ہیں اور وہ اس میں حق بجانب ہیں۔وزارتِ توانائی میں کوئی خرابی نہیں لیکن وزیر صاحب کو اس امر کی وضاحت کرنی چاہیے کہ اصل مسئلہ کیا ہے اور ہمیں اس کا کوئی حل نکالنا ہوگا۔‘ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز