عرب ممالک

غزہ میں رات بھر اسرائیلی حملوں میں 75 فلسطینی شہید

اسرائیل گزشتہ اکتوبر میں جنوبی اسرائیل پر گروپ کے حملے کے جواب میں غزہ میں حماس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کر رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وسطی غزہ کی پٹی کے کئی علاقوں میں رات گئے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 75 فلسطینی شہید ہو گئے۔یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے بدھ کو دی۔ سیکورٹی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی طیاروں اور توپ خانے نے رات بھر وسطی غزہ میں البریج اور المغازی پناہ گزین کیمپوں اور دیر البلاح کے مشرق میں کئی مقامات پر بمباری کی۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ پرتشدد فضائی اور توپ خانے کے حملے رات بھر اور صبح تک جاری رہے، جس میں رہائشی مکانات اور زرعی اراضی کو نشانہ بنایا گیا۔طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 75 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

Published: undefined

وسطی غزہ میں البریج کیمپ پر اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں کے بعد ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچئی اڈرئی نے منگل کو کہا تھا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے پناہ گزینوں کے کیمپ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، زمینی افواج بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر علاقے میں کام کر رہی ہیں۔

Published: undefined

اسرائیل گزشتہ اکتوبر میں جنوبی اسرائیل پر گروپ کے حملے کے جواب میں غزہ میں حماس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں غزہ میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ یرغمال بنائے گئے تھے۔ مقامی صحت کے حکام کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں 36,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک اور تقریباً 83,000 زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined