عرب ممالک

دنیا بھر سے 60 ہزار افراد کو فریضہ حج انجام دینے کی اجازت، سعودی حکومت کا اعلان

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے سعودی فیصلے کی تصدیق کی اور کہا کہ سعودی حکومت نے دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کی منظوری دے دی ہے۔

حج بیت اللہ
حج بیت اللہ 

اسلام آباد: سعودی عرب کی حکومت نے اس سال دنیا بھر سے صرف 60 ہزار افراد کو حج پر آنے کی اجازت دی ہے۔ کورونا کی وبا کے پیش نظر عازمین حج کو سخت پروٹوکول اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

Published: undefined

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے سعودی فیصلے کی تصدیق کی اور کہا کہ سعودی حکومت نے دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال دنیا بھر سے 60 ہزار افراد حج پر جا سکیں گے، جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہوں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کتنے عازمینِ حج سعودی عرب جاسکیں گے، اس بارے میں پاکستان کو بعد میں مطلع کیا جائے گا۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ 18 سال سے کم اور 60 سے زائد عمر کے افراد حج کے لئے نہیں جا سکیں گے، جبکہ عازمین کو کورونا ویکسینیشن کے ساتھ سعودی عرب میں 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کے لئے کورونا ویکسینیشن کی شرط کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے سعودی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined