عرب ممالک

سعودی ڈاکٹر لیان العنزی نےاپنے والد کی وفات کے باوجود حج  ذمہ داریوں کو انجام دیا

مرحوم والد نے بیٹی کو  وصیت کی تھی کہ ’بیٹا تمہیں جو اجرت ملتی ہے وہ تمہارے کام کے صلے میں ملتی ہے۔ اس لیے ہرحال میں اپنا پیشہ وارانہ کام نہ چھوڑنا‘۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

حج سیزن کے دوران والد کی موت کے خبر سن کر بھی پوری تندہی کے ساتھ اپنی ذمہ داری انجام دینے والی خاتون ڈاکٹر لیان العنزی اور ان کے بیٹے سعود العنزی کے اس ذمہ دارانہ طرز عمل پر ان کی سرکاری سطح پر تکریم کی گئی ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر لیان العنزی نے والد کی وفات کے صدمے کو اپنے اوپر سوار نہیں ہونے دیا بلکہ انہوں نے مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی جاری رکھ کر یہ ثابت کیا کہ ان کے نزدیک فریضہ حج کے دوران سونپی گئی ذمہ داری ہر چیز پر مقدم ہے۔

Published: undefined

لیان العنزی نے والد کی وفات کی خبر سنی مگر رخصت نہیں لی۔ جب کہ اس کا دل اداس رہا مگر نہ صرف وہ خود بلکہ اس کا بیٹا ڈاکٹر سعود العنزی بھی اس کے ساتھ کام کرتا رہا۔ ڈاکٹر لیان العنزی کا کہنا ہے کہ ان کےمرحوم والد نےانہیں وصیت کی تھی کہ ’بیٹا تمہیں جو اجرت ملتی ہے وہ تمہارے کام کے صلے میں ملتی ہے۔ اس لیے ہرحال میں اپنا پیشہ وارانہ کام نہ چھوڑنا‘۔

Published: undefined

ڈاکٹر لیان کے بیٹے ڈاکٹر سعود العنزی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اور ان کی والدہ کو گزشتہ جمعرات کو دوپہر دو بجے نانا کی وفات کی خبر ملی۔ وہ کافی دنوں سے نمونیہ کا شکار تھے۔ یہ خبر والدہ کے لیے بہت تکلیف دہ تھی مگر انہوں نے انتہائی اداسی کے باوجود حج سیزن میں اپنا کام مکمل کرنے اور ضیوف الرحمان کی خدمت جاری رکھنے کا مشن جاری رکھا۔

Published: undefined

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر لیان نے بتایا کہ والد کی وفات پر بھی چھٹی نہ کرنے پر وزیر صحت میری تحسین کی اور جس ہسپتال میں میں کام کرتی ہوں اس کا نام میرے مرحوم والد "مشعوف بن ھذال العنزی" کےنام پر رکھا ہے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined