عرب ممالک

سعودی کابینہ میں ردوبدل، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نئے وزیر اعظم مقرر: شاہی فرمان

جاری کردہ ایک شاہی فرمان کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا نیا وزیر اعظم اور شہزادہ خالد بن سلمان کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روزکابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں جاری کردہ ایک شاہی فرمان کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا نیا وزیر اعظم اور شہزادہ خالد بن سلمان کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ وہ پہلے نائب وزیردفاع کے منصب پرفائزتھے اور اس وزارت کا قلم دان خود ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پاس تھا۔

Published: undefined

سعودی پریس ایجنسی نے ایک شاہی فرمان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یوسف بن عبداللہ بن محمدالبنیان کومملکت کا وزیرتعلیم مقررکیا گیا ہے۔

کابینہ میں ردوبدل کے باوجود شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو وزیرتوانائی، شہزادہ فیصل بن فرحان کو وزیرخارجہ، خالد بن عبدالعزیزالفالح کو وزیرسرمایہ کاری، شہزادہ عبدالعزیزبن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کو وزیرداخلہ اورمحمد بن عبداللہ الجدعان کو بہ طور وزیرخزانہ برقراررکھا گیا ہے اور ان کی اہم وزراتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

ان کے علاوہ شہزادہ عبداللہ بن بندربن عبدالعزیز کو نیشنل گارڈ کا وزیر، ولید الصعمانی کو وزیرانصاف، عبدالطیف بن عبدالعزیزآل الشیخ کو وزیربرائے اسلامی امور، شہزادہ بدربن عبداللہ بن فرحان کو وزیر ثقافت، شہزادہ عبدالعزیزبن ترکی الفیصل کو وزیرکھیل، توفیق بن فوزان الربیعہ کو حج وعمرہ کا وزیر اور ماجدبن عبداللہ القصبی کو وزیرتجارت کے منصب پر برقرار رکھا گیا ہے۔

مزید برآں بندربن ابراہیم الخریف کو وزیرصنعت و معدنی وسائل، احمد الخطیب کو وزیرسیاحت، فیصل بن فضیل آل ابراہیم کو وزیرمعیشت اورمنصوبہ بندی اور فہد بن عبدالرحمٰن داحس الجلاجل کونیا وزیرصحت مقرر کیا گیا ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined