عرب ممالک

آتش بازی کے سامان کی تیاری اور خرید و فروخت سعودی میں جرم قرار

احکام کے مطابق جو شخص بھی آتش بازی کا سامان اسمگل یا تیار کرے گا، یا اس کا کاروبار کرے گا تو اسے 6 ماہ قید اور 1 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

سعودی عرب جہاں زبردست اصلاحات کا عمل جاری ہے اور شہزادہ محمد بن سلمان کو ان اصلاحات کا ہیرو قرار دیا  جا رہا ہے وہاں آتش بازی سے متعلق ایک قانون  سامنے آ یا ہے۔ سعودی پبلک پراسیکیوشن نے آتش بازی کے سامان کی تیاری، یا اس کی خرید و فروخت کو جرم قرار دیا ہے اور اس پر قید اور جرمانے کی سزا مقرر کی ہے۔

Published: undefined

اردو نیوز کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ آتش بازی کا سامان بنانا، کاروبار کرنا یا اسمگل کرنا قابل سزا جرم ہے اور اس پر قید اور جرمانے کی سزا مقرر ہے۔

Published: undefined

پبلک پراسیکیوشن نے اپنے ٹویٹر پہ کہا ہے کہ سعودی قانون کے تحت آتش بازی تیار کرنا، ذخیرہ کرنا، برآمد کرنا، درآمد کرنا، سودا کرنا، تلف کرنا یا اسمگل کرنا جرم ہے۔ ویسے تو سعودی عرب میں آتش بازی کا استعمال کم ہی ہوتا ہے لیکن خوشی کے موقع پر عوام جو آ تش بازی استعمال کرتی ہے وہ اس سے اب محروم ہو جائے گی۔

Published: undefined

پراسیکیوشن کے مطابق وزارت داخلہ کی اجازت کے بغیر اس حوالے سے کوئی بھی سرگرمی درست نہیں۔ پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ جو شخص بھی آتش بازی کا سامان اسمگل یا تیار کرے گا، یا اس کا کاروبار کرے گا تو اسے 6 ماہ قید اور 1 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined