خاشقجی کی موت پر پردہ ڈالنے والے 18 افراد زیر حراست
گزشتہ ڈھائی ہفتوں سے افواہوں کا بازار گرم رہنے کے بعد آخرکار سعودی عرب نے اپنے صحافی شہری جمال خاشقجی کی گمشدگی کے حوالے سے جاری بحث کو فیصلہ کن انجام تک پہنچا دیا۔ ہفتے کی صبح سعودی پراسیکیوشن نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ خاشقجی استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر کئی لوگوں کے ساتھ جھگڑے اور ہاتھا پائی کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
سعودی ذرائع کے مطابق خاشقجی کی مملکت واپسی کے امکان کے اشارے سامنے آنے کے بعد بعض افراد نے قونصل خانے میں سعودی صحافی سے ملاقات کی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس معاملے کے حوالے سے 18 سعودی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے قونصل خانے میں خاشقجی کی موت پر پردہ ڈالا اور قونصل خانے میں اُن کی موجودگی سے انکار کیا۔ ان افراد نے ریاض میں سعودی حکام کو یہ بتایا کہ سعودی صحافی بحفاظت قونصل خانے سے جا چکے تا کہ خود کو ذمہ دار ٹھہرانے سے بچا جا سکیں۔
اس سلسلے میں سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات سے مطلع ایک شخص نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ کارروائی کے لیے کرنل ماہر مطرب کو چُنا گیا تھا کیوں کہ وہ لندن مین سعودی صحافی کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اسی ذریعے نے بتایا کہ سعودی قونصل خانے کا ڈرائیور اُن افراد میں شامل ہے جنہوں نے خاشقجی کی لاش کو مقامی معاون کے حوالے کی۔
واضح رہے کہ سعودی پراسیکیوشن کے دفتر نے باور کرایا ہے کہ خاشقجی کے کیس میں اُس کی تحقیقات 18 زیر حراست افراد کے ساتھ جاری ہے تا کہ تمام تر حقائق تک پہنچ کر اُن کا اعلان کیا جا سکے۔ پراسیکیوشن کے مطابق تمام ملوث افراد کا کڑا احتساب کیا جائے گا اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں پہنچایا جائے گا۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: 20 Oct 2018, 12:09 PM IST
سعودی عرب کی وضاحت قابل اعتبار، خاشقجی کے قتل کی تیسری پارٹی ذمہ دار: امریکہ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت کی خبر کی تصدیق کے ردعمل میں کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا اتحادی ہے لیکن جو ہوا وہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے جمال خاشقجی کے مرنے کی تصدیق ایک بڑا قدم ہے۔
Published: 20 Oct 2018, 12:09 PM IST
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جمال کی موت پر سعودی عرب کی وضاحت قابل اعتبار ہے اور قتل میں کوئی تیسری پارٹی ملوث ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہتھیاروں کی ڈیل ختم نہیں ہوگی کیوں کہ ہتھیاروں کی ڈیل خطے میں ایرانی اثر و رسوخ ختم کرنے کے لیے ضروری ہے۔
دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس سارہ سینڈرز نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ بروقت اور شفاف انصاف کی وکالت کرتے ہیں، تحقیقات سے متعلق سعودی عرب کا اعلان قابل ستائش ہے تاہم جمال خاشقجی سے متعلق عالمی تحقیقات پر نظر رکھیں گے۔
Published: 20 Oct 2018, 12:09 PM IST
خاشقجی قتل معاملہ میں 18 افراد گرفتار
ریاض: سعودی عرب کے صحافی جمال خشوگي کے قتل کے معاملہ میں18 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہفتہ کوسعودی پریس ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔
سعودی عرب کے استغاثہ فریق نے تصدیق کی ہے کہ اس معاملہ میں جوابدہی طے کرنے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سعود عرب نے اس سے پہلے مسٹر خشوگی کے قتل یا گرفتار کرنے کے الزامات کا بار بار تردید کی تھی۔
(یواین آئی)
Published: 20 Oct 2018, 12:09 PM IST
خاشقجی قتل معاملہ: سعودی عرب کے اعتراف سے اقوام متحدہ سربراہ فکر مند
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے سعودی عرب کی جانب سے صحافی جمال خاشقجی کی موت کے اعتراف کے بعد تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے کی منصفانہ اور فوری تفتیش کرائے جانے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے انتونیو گوٹریس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت کی تصدیق کو پریشان کن قرار دیا۔
Published: 20 Oct 2018, 12:09 PM IST
انتونیو گوٹریس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی موت کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی موت کی تصدیق پریشان کن ہے، جس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ موت کے ذمہ داروں کے مکمل احتساب کی ضرورت ہے۔
(یواین آئی)
Published: 20 Oct 2018, 12:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Oct 2018, 12:09 PM IST