سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے تبوک کے علاقے کے لیے ایک خاتون کو سکریٹری کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ پہلا موقعہ ہے جب مملکت میں کسی گورنری میں خاتون کو اس اہم عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزیر داخلہ نے کل سوموار کے روز ڈاکٹر خلود محمد الخمیس کو تبوک کے علاقے کی سکریٹری جنرل تعینات کیا ہے۔ وہ پہلی خآتون ہیں جو اس منصب پر فائز کی گئی ہیں۔
Published: 11 Aug 2020, 2:30 PM IST
ڈاکٹر خلود نے تبوک کے علاقے کی سیکرٹری جنرل تعینات کیے جانے کے بعد تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ شہزادہ فہد بن سلطان نے ڈاکٹر خلود کو اس اہم منصب پر تعیناتی پر مبارک باد پیش کی اور ان کی خواتین سے متعلق مملکت میں خدمات کو سراہا۔
Published: 11 Aug 2020, 2:30 PM IST
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر خلود الخمیس نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں تبوک کے علاقے کی سیکرٹری جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ فہد بن سلطان کی طرف سے ان کی اس عہدے پر تعیناتی کوئی حیرت کی بات نہیں۔ شہزادہ فہد اور مملکت کی قیادت خواتین کو زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔
Published: 11 Aug 2020, 2:30 PM IST
مستقبل کے اپنے پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں کہا کہ وہ تبوک کے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ہرممکن کوشش کریں گی۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر خلود امریکا کی ہاروڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں۔ انہیں سنہ 2018ءکو تبوک سائنس یونیورسٹی میں ڈین اور لیکچر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: 11 Aug 2020, 2:30 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Aug 2020, 2:30 PM IST
تصویر @revanth_anumula