ذرائع ابلاغ کے مطابق 2017 کے آغاز سے تاحال 7.2لاکھ غیر ملکی لیبر مارکیٹ سے نکل چکے ہیں جبکہ 89 ہزار سعودی ملازم لیبر مارکیٹ میں شامل ہوئے۔ دوسری جانب 2018 کی پہلی سہ ماہی (جنوری سے مارچ) کے اختتام پر سعودی شہریوں میں بیروزگاری کی شرح 12.9 فیصد تک پہنچ گئی، 1.07 ملین سعودی روزگار کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔
محکمہ شماریات کے سربراہ ڈاکٹر فہد التخیفی نے پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران 2لاکھ 34ہزار سے زائد غیرملکی سعودی مارکیٹ سے نکل چکے ہیں، سعودی مردوں میں بیروزگاری کی شرح 7.6 فیصد اور خواتین میں 30.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے، یہ اعدادوشمار 2018 کی پہلی سہ ماہی کے ہیں۔
Published: undefined
لیبر مارکیٹ کے مطابق سعودی کارکنان کی تعداد 13.33 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ سعودی لیبرمارکیٹ سکڑ گئی ہے کیونکہ اس سے پہلی سہ ماہی کے اختتام پر ان کی تعداد 13.58 ملین تھی۔
محکمہ جاتی ریکارڈ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملازمت کے متلاشی سعودیوں کی تعداد میں بھی کمی ہوئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز