الریاض: سعودی عرب میں قومی مرکز برائے تحفظ حشرات و انسداد امراض حیوانات ونباتات ’وقاء‘ اور ڈاریکٹوریٹ جنرل برائے انسداد صحرائی ٹڈی نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں میں پندرہ اپریل تک ٹڈیاں پکڑنے پر پابندی عاید کی ہے۔
ان مراکز نے تمام شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کیڑے مار دواؤں کے خلاف دیکھ بھال اور احتیاط برتیں اور ایسی جگہوں سے دور رہیں جہاں پر کیڑے مار اسپرے کیا گیا ہو۔
Published: undefined
حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ٹڈیوں کو کیڑے مار دوا کے ساتھ جمع نہیں کیا جاتا مگر ان کے زہر سے متاثرہ کیڑے کھانے کی وجہ سے انہیں کھانے میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ بیان میں زور دیا گیا ہے کہ شہری صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے صحرائی ٹڈیوں کے بارے میں بروقت اطلاع دیں۔
دوسری طرف ماہرین نے ایسی صحرائی ٹڈیوں کے کھانے کے خلاف متنبہ کیا ہے جن پر قابو پانے کے لیے کیڑے مار اسپرے کیا جا رہا ہے۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined