سعودی عرب کے صوبے جازان میں تِلوں کا روغن تیار کرنے کے سلسلے میں روایتی طریقہ برقرار ہے۔ تیل کی تیاری کی صنعت میں سامنے آنے والی تبدیلوں کے باوجود یہاں موروثی عوامی طریقے سے تیل نکالا جاتا ہے۔ یہ پیشہ "السليط" کے نام سے معروف ہے۔
Published: undefined
جازان میں تلوں کا تیل نکالنے والے ایک کولہو کے مالک علی بن عواجی دغریری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روایتی طریقے سے تِلوں کا روغن نکالنے کا عمل علاقے میں موروثی پیشے کے حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ تلِوں کے بیجوں سے حاصل ہونے والے روغن کو علاقے کے اور اس کے باہر بہت سے لوگ ترجیح دیتے ہیں۔
Published: undefined
دغریری کے مطابق تیل نکالنے کے عمل کا آغاز تیل کے بیجوں کی صفائی کرنے سے ہوتا ہے تا کہ براہ راست اس کا روغن نکالنا آسان ہو جائے۔ اس بات کو ترجیح دی جاتی ہے کہ اس عمل میں علاقے میں مقامی طور پر پیدا ہونے والے بیجوں کا استعمال کیا جائے جو اپنی کوالٹی کے سبب جانے جاتے ہیں۔ بعض لوگ اس مقصد کے لیے علاقے کے باہر سے بھی بیج لے کر آتے ہیں۔ بیجوں کو صاف کرنے کے بعد سلندر نما لکڑی میں رکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد روغن نکالے جانے کا عمل شروع ہوتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے مزید بتایا کہ روایتی کولہو میں گھڑی کی مخالف سمت چکر لگانے کے لیے اونٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس عمل کا دورانیہ چار سے پانچ گھنٹے ہوتا ہے۔ اس دوران اونٹ کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی جاتی ہے تا کہ اونٹ کو یہ محسوس ہو کہ وہ طویل سیدھے راستے پر چل رہا ہے۔
روغن کے ایک کشید کے پورے ہونے پر اونٹ کو تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ دوسری کشید میں دوسرا اونٹ استعمال ہوتا ہے یہاں تک کہ پہلے اونٹ کو آرام مل جائے۔ اس عمل سے نکالا جانے والا روغن خالص ہوتا ہے جس کو صاف کر کے شفاف بنایا جاتا ہے۔ بعد ازاں یہ کولہو میں موجود برتنوں میں آ جاتا ہے اور پھر اس کی فروخت شروع کی جاتی ہے۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز