الریاض: سعودی عرب نے بلااجازت عمرہ ادا کرنے کی کوشش کرنے والے افراد پر 2666 ڈالر (10 ہزار ریال) جرمانہ عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی قومی سلامتی ٹیم نے ٹویٹر پرایک پوسٹ میں کہا ہے کہ مقدس شہر مکہ مکرمہ کی حدود میں بغیر اجازت کے داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں پربھی 266 ڈالر (1000 ریال) جرمانہ عاید کیا جائے گا۔
Published: undefined
قومی سلامتی کے ادارے نے بتایا کہ نئے جرمانے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت کے احتیاطی اورحفاظتی اقدامات کا حصہ ہیں۔ان کا مقصداس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عمرے کے دوران میں تمام تدابیر اوراحتیاطی قوانین پرعمل کیا جائے۔
اسلام کے مقدس ترین شہر میں عمرہ کے لیے جانے کے خواہش مندافراد کو مسجد حرام میں داخل ہونے کا اجازت نامہ بھی حاصل کرنا ہوگا۔ یہ اجازت نامہ سعودی عرب کی کووِڈ-19 کی ٹریکنگ ایپس توکلنااوراعتمرناکے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے جمعرات 9 ستمبر سے روزانہ 70 ہزارافراد کو عمرے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔ وزارت نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کہا تھاکہ مجازحکام کے ساتھ مل کر روزانہ عمرہ کرنے والے عازمین کی گنجائش 70 ہزارتک بڑھائی جارہی ہے۔
Published: undefined
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے 9 اگست سے مختلف ممالک سے بتدریج عمرہ کی درخواستوں کی وصولی شروع کردی تھی۔نیزوزارتِ حج وعمرہ بتدریج ماہانہ 20 لاکھ تک عازمین کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کے لیےاقدامات کررہی ہے۔
وزارت نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ 12سے 18 سال کی عمر کے زائرین کو گھریلوعمرہ پرمٹ جاری کیا جائے گا لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ انھوں نے کووِڈ-19 کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہوں۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز