سعودی عرب کے صوبے حائل میں سرسبز اراضی، پانی، پہاڑ، بارشوں اور بادلوں کے قدرتی جمال کے مناظر آپ کو ایک ماہر فوٹوگرافر بننے پر مجبور کر دیتے ہیں۔۔ یہ وہ الفاظ ہیں جن کے ذریعے سعودی فوٹوگرافر عادل المسمار نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے حائل اور اس کے قدرتی مناظر کے حسن کا نقشہ کھینچا۔
Published: 08 Dec 2020, 1:11 PM IST
عادل کہتے ہیں کہ "میں حائل شہر کے مغرب میں قدرتی جمال اور بارشوں کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتا ہوں۔ مجھے جو المسمی اور نائلات کے علاقوں سے عشق ہے۔ یہ ان بہترین جگہوں میں سے ہیں جہاں صحراء، چٹیل میدان اور پہاڑ شامل ہیں۔ یہاں خوب صورت پگڈنڈیاں بھی ہیں۔ یہ مقامات فوٹوگرافروں کے لیے بہت زرخیز ہے۔ ایسے مناظر ہیں جن کو خوب صورت اور پیش وارانہ کام کی شکل میں پیش کیا جا سکتا ہے"۔
Published: 08 Dec 2020, 1:11 PM IST
یاد رہے کہ حائل صوبہ سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ رقبے کے لحاظ سے یہ مملکت کا ساتواں بڑا صوبہ ہے۔ اس کا کُل رقبہ 1.2 لاکھ مربع کلو میٹر ہے۔ آبادی کے لحاظ سے اس کا آٹھواں نمبر ہے۔ صوبے کی آبادی 6 لاکھ ہے۔ انتظامی طور پر حائل صوبہ 8 اضلاع پر مشتمل ہے۔ حائل کا صوبہ دو پہاڑوں اَجا اور سلمی کے علاوہ تاریخ میں سخاوت کی علامت شخصیت حاتم طائی کے سبب مشہور ہے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: 08 Dec 2020, 1:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Dec 2020, 1:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز