سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ترک سعودی رابطہ کونسل کو فعال کرنے کا پروٹوکول دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم موڑ ثابت ہو گا۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ بن فرحان نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کے ساتھ ملاقات کے بعد دولما باہچے صدارتی اموری دفتر میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Published: undefined
دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے "بڑی اعلیٰ سطح پر" ہونے کا ذکر کرتے ہوئے فرحان نے کہا کہ ہمارا باہمی تجارتی حجم 6.8 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم کہتے ہیں، یقیناً، آئیے تمام مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ خاص طور پر مضبوط معیشت کے لیے ان اقدامات کو عملی جامہ پہناتے ہیں۔ آج ہم نے ایک نئے پروٹوکول پر دستخط کیے ۔ ہم اس پروٹوکول کے ساتھ اب سے رابطہ کونسل کے اجلاس کو فعال کر رہے ہیں۔ تمام تر معاملات کا اس رابطہ کونسل کے اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا، ہم اسے آگے بڑھانے کی ہر ممکنہ کوششیں سر انجام دیں گے۔"
Published: undefined
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دلجمعی سے کام کر رہے ہیں، بن فرحان نے کہا کہ ترک۔ سعودی رابطہ کونسل کا اجلاس امسال منعقد ہوگا۔بعض اقدامات، اہداف اور روڈ میپ کا تعین کیے جانے کی طرف اشارہ دیتے ہوئے سعودی وزیر نے بتایا، "یہ یقیناً دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں ایک نیا رحجان، ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز