الریاض: سعودی عرب میں انسداد ہراسیت کے قانون میں نئی ترمیم کی منظوری کابینہ نے دے دی ہے جس سے عوامی حلقوں کے بقول جنسی حملوں میں ملوث مجرموں کے خلاف کارروائی مؤثر اور متاثرین کو مزید تحفظ ملے گا۔
Published: 17 Jan 2021, 8:50 AM IST
انسداد ہراسیت کے قانون 2018 میں ترمیم کی کابینہ نے گذشتہ ہفتے منظوری دی ہے جس کے تحت اب عدالت سے جنسی ہراسیت میں سزا پانے والے مجرموں کی تشہیر کی جائے گی اور اس کے اخراجات بھی انہی سے وصول کیے جائیں گے۔قانون میں اس ترمیم سے ایسے جرائم کی حوصلہ شکنی ہوگی اور متاثرین کی داد رسی ہو سکے گی۔
Published: 17 Jan 2021, 8:50 AM IST
یاد رہے کہ مجرموں کے ناموں کی تشہیر خود بخود نہیں ہوگی اور نہ ہی اس کا اطلاق ہر کیس پر ہوگا بلکہ نہایت سنجیدہ نوعیت کے مقدمات میں اس پر عمل کیا جائے گا جو معاشرے کے لیے نقصان دہ ہوں۔ قانون میں اس ترمیم کے بعد اب ایسے جرائم میں ملوث افراد کو کسی بھی حساس نوعیت کی ملازمت میں نہیں رکھا جا سکے گا۔
Published: 17 Jan 2021, 8:50 AM IST
خیال رہے کہ سعودی کابینہ نے بدھ کو ہراسیت کے انسداد کے لیے بنائے گئے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے شق نمبر 3 کے اضافے کی منظوری دی تھی۔ ترمیم کے تحت انسداد ہراسیت کے قانون میں فیصلہ دیتے ہوئے جج کو یہ اختیار ہوگا کہ جرم ثابت ہونے پر کیس کی مقامی اخبارات میں تشہیر کا بھی حکم دے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: 17 Jan 2021, 8:50 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Jan 2021, 8:50 AM IST
تصویر: پریس ریلیز